رحیم یار خان پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ، 80 لاکھ سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد
رحیم یارخان (مظہر اسحاق چشتی سے) سٹی سرکل پولیس 558 مجرمان اشتہاریوں سمیت 996 ملزمان گرفتار 80 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد، موٹر سائیکل گینگ بھی گرفتار، ناجائز اسلحہ، منشیات اور نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کے خلاف بھی بھر پور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، ایس ایچ اوز تھانہ سٹی اے ڈویژن، بی ڈویژن، سی ڈویژن، ائیر پورٹ اور آب حیات اور ٹیمز کی کارروائیاں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد آصف رشید نے ایس ایچ اوز سٹی سرکل شفاقت علی منج، جام محمد اعجاز، علی حسن، رانا محمد اشرف اور مزمل اسحاق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سٹی سرکل پولیس ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران سٹی سرکل پولیس کے ایس ایچ اوز و ٹیمز نے ان کی زیر نگرانی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس میں 558 مجرمان اشتہاریوں سمیت 996 ملزمان کو گرفتار کیا اور خاص طور پر سٹی سرکل کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کرکے اس کے پارٹس بیچنے والے گینگ کے سرغنہ سمیت پانچ اراکین کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے 33 موٹر سائیکلیں برآمد کر کے اصل مالکان کے سپرد کر دی گئی ہیں، اس سمیت دیگر مال مسروقہ کی مد میں 80 لاکھ روپے کی ریکوری کرتے ہوئے مدعی مقدمات کے سپرد کی گئی ہے، ناجائز اسحلہ کے خلاف کارروائیوں میں 81 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مختلف انواء کے ہتھیار برآمد ہونے پر اور 206 منیشات فروشوں کو بڑی مقدار میں چرس، شراب و دیگر منشیات برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کارورائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر کے انہیں چالان جیل کیا گیا ہے، اسی طرح نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے والے 74 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی سرکل کی عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔