فیصل آباد،ڈاکٹرز کا انوکھا کارنامہ،2خواتین کےغلط آپریشن کردیئے

یوتھ ویژن نیوز : فیصل آباد میں ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، ٹانگ کا آپریشن کروانے آئی مریضہ کا پتہ اور پتہ نکلوانی آئی خاتون کی ٹانگ کا آپریشن کردیا۔
فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد کے پرائیویٹ ہسپتال میں انوکھا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے ڈاکٹروں نے مبینہ طورپرپتے نکلوانے آئی خاتون کی ٹانگ کا آپریشن کرڈالا جبکہ ٹانگ کا آپریشن کروانے آئی دوسری خاتون کا پتہ نکال دیا۔
ورثا کا کہناتھا کہ مریضہ نے ہوش میں ہوتے ہوئے جب ٹانگ پرنشان لگائے توان کو بتایا بھی کہ پتے کا آپریشن کروانے آئے ہیں تو ڈاکٹر نے کہا کہ آپ کوئی چھریاں نہیں ماررہے ہمیں زیادہ پتہ ہے کیا کرنا ہے۔
Load/Hide Comments