ٹیسلا کے بانی ایلون مسک فراڈ کیس سے باعزت بری
یوتھ ویژن نیوز (ویب ڈسک ) ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو ٹیسلا کے حوالے سے ٹویٹ کرنے پر فراڈ کے الزام سے بری کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹویٹ میں انھوں نے کہا تھا کہ انھوں نے الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کو پرائیویٹ کرنے کے لیے "فنڈنگ محفوظ” کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8: افتتاحی تقریب کویادگار بنانےکیلئےجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ
ایلون مسک کے خلاف ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے مقدمہ دائر کررکھا تھا جس میں انہوں نے موقف اختیا رکیا تھا کہ انہیں ایلون مسک نے اگست 2018 میں اپنی پوسٹوں سے بھٹکانے کی کوشش کی ۔
اگر سان فرانسسکو عدالت کی جیوری ایلون مسک کو الزام کا مرتکب ٹہرا دیتی تو انہیں اربوں ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جا سکتا تھا۔ نو افراد پر مشتمل جیوری نے دو گھنٹوں سے بھی کم وقت میں معاملے پر غر کر کے انہیں بے گناہ قرار دئیے جانیکا فیصلہ سنا دیا۔
ایلون مسک نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے تاہم اس سے پہلے انہوں نے انصاف نہ ملنے کے خدشے پر سان فرانسسکو سے مقدمہ ٹیکساس منتقل کرنیکی درخواست دی تھی ۔فیصلے کے بعد ایلون مسک نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پرپوسٹ کیا: "خدا کا شکر ہے، عقل غالب آ گئی ہے!”میں ٹیسلا 420 فراڈ کیس میں جیوری کے متفقہ طور پر بے گناہی کے فیصلے کا معترف ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں: پہلےبار مرد نے بچے کو جنم دیدیا، ویڈیو وائرل
یادرہے ایلون مسک کی جانب سے متنازعہ ٹویٹس کے بعد ٹیسلا اسٹاک کی قیمت میں اضافہ ہوا، لیکن دنوں کے اندر دوبارہ گر گیا کیونکہ یہ واضح ہو گیا کہ معاہدہ نہیں ہو گا۔ تاہم اس وقت تک سرمایہ کاروں کا 12 بلین ڈالر کا نقصان ہوچکا تھا ۔ جس پر یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) نے ایلون مسک پر ان کے ٹویٹس پر مقدمہ دائر کیا، ان پر سرمایہ کاروں سے جھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔ مسٹر مسک نے ٹیسلا بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے الگ ہونے اور20 ملین ڈالر ہرجانے پر اتفاق کیا ۔
ایلون مسک نے کہا: "صرف اس لیے کہ میں کچھ ٹویٹ کرتا ہوں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لوگ اس پر یقین کریں گے یا اس کے مطابق عمل کریں گے۔”مسک نے کہا کہ انہوں نے ٹیسلا کو پرائیویٹ لینے کا منصوبہ اس وقت ختم کر دیا جب چھوٹے سرمایہ کاروں نے یقین دہانی کرائی کہ فرم کے حصص کی عوامی طور پر تجارت کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی لاٹری لگ گئی،حکومت کا بچوں کو بغیرامتحان پاس کرنے کا فیصلہ
ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز کے وکیل نکولس پورٹ نے کہا: "ہمارا معاشرہ اصولوں پر مبنی ہے۔ ہمیں انارکی سے بچانے کے لیے قوانین کی ضرورت ہے۔ قوانین کا اطلاق ہر کسی کی طرح ایلون مسک پر بھی ہونا چاہیے۔