بچوں کی لاٹری لگ گئی،حکومت کا بچوں کو بغیرامتحان پاس کرنے کا فیصلہ
یوتھ ویژن نیوز (قاری عاشق حسین سے )پرائمری کلاس کے طلباء کیلئے خوشخبری، سندھ حکومت نے پہلی سے تیسری جماعت تک کے طلباء کو بغیرامتحان پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8: افتتاحی تقریب کویادگار بنانےکیلئےجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ آف سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نجی اسکولوں کیلئے اہم مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت سردیوں کی وجہ سے جو اسکولز کی ٹائمنگ میں تبدیلی کی گئی تھی اس کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ مراسلے کے مطابق اب سندھ کے تمام اسکول اپنے پرانے اوقات کار پر کھلیں گے جبکہ سندھ بھر میں تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست 2023 سے ہوگا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلی کلاس سے لیکر تیسری کلاس تک کے طلباء کو بغیر امتحان اگلی کلاس میں پروموٹ کردیا جائے گا
یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدرمیں استحکام: انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 82 پیسے سستا ہوگیا
جبکہ جماعت ششم سے ہشتم تک کے طلباء کے امتحانات عیدالفطر کے بعد ہوں گے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔