بھاولپوروکٹوریہ ہسپتال کےاو پی ڈی اور وارڈز میں اوویات کی عدم دستیابی سے مریض پریشان
بہاول پور(واصب غوری سے ) بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے اوپی ڈی اور وارڈز میں ادویات کی عدم دستیابی غریب مریض ایڑھیاں رگڑ رگڑ کرمرنے لگے دوائی لکھنے کیلئے کاغذ کی پرچیاں بھی نایاب حکومت پنجاب کی نااہلی پرشہریوں میں تشویش پائی جانے لگی تفصیل کے مطابق بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے آوٹ ڈورز اوروارڈز میں ادویات کی دستیابی نایاب ہوگئی ہے غریب مریض پریشانیوں کاشکار ہورہے ہیں مہنگائی کے اس دورمیں غریب مریض ادویات خریدکرنے سے بھی قاصر ہیں یہ بھی بتایاگیاہے کہ ایکسرے الٹراساونڈ اورسی ٹی سیکن کرانے کیلئے بھی سفارش یارشوت کے بغیرناممکن ہوگیاہے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں موجود عملہ ایمرجنسی مریضوں کوبھی مہینوں کاوقت دیتاہے جب مریض کی باری آتی ہے اسوقت مریض فوت ہوچکاہوتاہے یاپھرصحت یاب ہوکراپنے گھرپہنچ جاتاہے۔ عوامی وسماجی حلقوں نے حکام بالاسے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔