روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

واحد ٹی20 میچ میں بابر الیون کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

لاہور: (عاقب ابراہیم غوری سے )آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد واحد ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے تھے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر قومی ٹیم کو سنبھالا اور 46 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے تاہم انکے علاوہ پاکستان کوئی بلےباز قابلِ ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا رہا، کپتان ایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے 40 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، تاہم ہیڈ 26 رنز بناکر جلد وکٹ گنوا بیٹھے۔

کپتان ایرون فنچ نے اپنی کھوئی ہوئی فارم کو حاصل کرتے ہوئے 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، دیگر کھلاڑیوں میں جوش انگلس 24، مارک اسٹونس 23، مارکس لبوشین اور کیمرون گرین 2، 2 جبکہ شان ایبٹ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2 جبکہ حارث رؤف اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے افتخار احمد 13، خوشدل شاہ 24، آصف علی 3، حسن علی 10، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے جبکہ اننگز کے اختتامی لمحات میں عثمان قادر نے جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نتھین ایلس نے 4، کیمرون گرین 2، شان ایبٹ اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں تھی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com