روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

تیسرا ون ڈے، آسٹریلیا کا پاکستان کو 211 رنز کا ہدف

لاہور: (عاقب ابراہیم غوری سے ) تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کھیلے جارہے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلوی ٹیم 41.5 اوورز میں 210 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلوی ٹیم ابتدا سے ہی پاکستانی بولرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہی، اوپنر ٹریوس ہیڈ اور کپتان ایرون فنچ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

الیکس کیری 56 اور شان ایبٹ 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بین میکدر میٹ 36 اور کیمرون گرین 34 رنز بناسکے۔

مارکس لبوشین 4 اور مارکس اسٹونس 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نیتھن ایلس 2 رنز بنا کر محمد وسیم کا نشانہ بنے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد وسیم نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی نے دو اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیتا اور مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی، فائنل میچ کے لئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

فیصلہ کن معرکے کے لئے آسٹریلیا نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، مچل سوئپسن کی جگہ جیسن بیرنڈورف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان 20 سال سے آسٹریلیا کے خلاف کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com