روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

انگورکےانسانی صحت کیلئے فائدہ مند غذا

کیاآپ انگورکےانسانی صحت سےمتعلق فائدےجانتےہیں؟ انگور ایک مزیدار پھل ہے جو مختلف رنگوں میں دستیاب ہوتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اس رسیلے اور میٹھے پھل میں متعدد غذائی اجزا اور اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جبکہ کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باتھ روم میں ٹوتھ برش رکھنا کتنا نقصان دہ ہے,ماہرین بتا دیا


ایسا مانا جاتا ہے کہ انسان ہزاروں سال سے انگور کھا رہے ہیں اور اس پھل کی کچھ اقسام میں بیج ہوتے ہیں جبکہ کچھ اقسام بیجوں کے بغیر ہوتی ہیں۔
اس پھل کے فوائد درج ذیل ہیں۔
پولی فینولز سے بھرپور
انگوروں کی تمام اقسام میں پولی فینولز نامی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو اینٹی آکسائیڈنٹس کا کام کرتے ہیں۔اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں گردش کرنے والے مضر مواد کی روک تھام کرتے ہیں۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق پولی فینولز سے بھرپور غذائیں ذیابیطس، کینسر، الزائمر امراض، پھیپھڑوں کے امراض، ہڈیوں کی کمزوری اور امراض قلب سے بچانے میں کردار ادا کرتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ انگور کھانے سے ان بیماریوں سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلسل ڈپریشن اور بے چینی آپ کو قبل از وقت بوڑھا بنا سکتی ہے


صحت مند دل
انگور کھانے سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔اس میں موجود پولی فینولز مرکبات سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس پھل کو ورم کش بھی تصور کیا جاتا ہے جس سے بھی دل کے افعال کو فائدہ ہوتا ہے اور شریانوں میں چربیلا مواد جمع ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
بینائی کے لیے مفید
اچھی بینائی کیلئے انگور بہترین پھل ہے۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انگور کھانے کی عادت سے عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی میں آنے والی کمزوری سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
یادداشت بہتر ہو سکتی ہے
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھلوں کو کھانے سے تکسیدی تناؤ میں کمی آتی ہے۔ان رپورٹس کے مطابق تکسیدی تناؤ میں کمی سے یادداشت اور دیگر دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں اور انگور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 12 ہفتوں تک انگور کا جوس پینے سے یادداشت بہتر ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرمی میں دل گھبرانا ، چکر آنا یا بلڈپریشر لو ہو جائے تو یہ آسان آزمودہ نسخہ آزمائیں


میٹابولک سنڈروم سے ممکنہ تحفظ
میٹا بولک سینڈروم کی اصطلاح امراض قلب، ذیابیطس اور فالج کا خطرہ بڑھانے والے عناصر کے گروپ کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔توند نکلنا، خون میں چکنائی بڑھ جانا، ہائی بلڈ پریشر، ہائی بلڈ شوگر اور صحت کیلئے مفید کولیسٹرول کی سطح میں کمی جیسے عناصر کیلئے میٹا بولک سینڈروم کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔پولی فینولز سے بھرپور غذائیں جیسے انگور کھانے سے میٹا بولک سینڈروم سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
وٹامن K کا حصول
انگوروں کو وٹامن K کے حصول کا اچھا ذریعہ قرار دیا جاتا ہے۔یہ وٹامن خون کے جمنے کے عمل میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس کی کمی سے جریان خون کا خطرہ بڑھتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ وٹامن K کی کمی سے ہڈیوں کی کمزوری کے مسئلے کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا چین کی شراکت سےاپنی الیکڑک کار متعارف کروانے کا فیصلہ


قبض سے نجات
انگوروں میں غذائی فائبر کی کچھ مقدار موجود ہوتی ہے۔فائبر قبض سے تحفظ یا اس سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ انگوروں کا 81 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے جس سے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوتی، واضح رہے کہ جسم میں پانی کی کمی قبض کا شکار بنانے والی بڑی وجہ ہے۔
بلڈ پریشر کو کنٹرول کرے
انگوروں میں پوٹاشیم نامی غذائی جز بھی ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کی صحت مند سطح برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہوتا ہے۔تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوتا ہے کہ پوٹاشیم سے شریانوں کو پھیلنے میں مدد ملتی ہے جس سے بلڈ پریشر کی سطح کم ہوتی ہے۔
کینسر سے بچنے میں بھی مدد مل سکتی ہے
اس پھل میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس کینسر کی مختلف اقسام سے متاثر ہونے سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق انگور میں موجود ایک اینٹی آکسائیڈنٹ Resveratrol سے جسمانی ورم میں کمی آتی ہے اور کینسر سے متاثر خلیات کی نشوونما اور پھیلاؤ کی روک تھام ہوتی ہے۔انگوروں میں موجود دیگر اینٹی آکسائیڈنٹس بھی کینسر سے لڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ادرک کی چائے کے صحت پر 7 حیران کْن اثرات


ہڈیوں کے لیے بھی مفید
انگوروں میں متعدد ایسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو ہڈیوں کی صحت کیلئے ضروری ہوتے ہیں۔وٹامن بی، سی اور K کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم اور manganese ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ اس پھل میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے ہڈیوں کی کثافت بھی بہتر ہوسکتی ہے۔
جِلد اور بالوں کے لیے فائدہ مند
Resveratrol وہ اینٹی آکسائیڈنٹ ہے جو جِلد اور بالوں کیلئے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔یہ اینٹی آکسائیڈنٹ جِلد میں کولیگن نامی ہارمون کی تعداد بڑھاتا ہے جبکہ سورج کی شعاعوں سے پہنچنے والے نقصان سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
اسی طرح تکسیدی تناؤ اور ورم بالوں سے محرومی میں کردار ادا کرنے والے عناصر ہیں، مگر Resveratrol سے بھرپور غذاؤں جیسے انگور کے استعمال سے بالوں کی نشوونما بہتر ہو سکتی ہے۔
اچھی نیند
انگور میلاٹونین نامی ہارمون کے حصول کا اچھا ذریعہ ثابت ہوتے ہیں۔
یہ وہ ہارمون ہے جو نیند اور بیداری کو کنٹرول کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ماہرین کے خیال میں انگور کھانے سے اچھی نیند کے حصول میں مدد مل سکتی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com