روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

 ادرک کی چائے کے صحت پر 7 حیران کْن اثرات

کراچی : جڑی بوٹیوں میں شمار کیے جانے والے ہرے مسالے ادرک کی چائے صرف چائے کے شوقین افراد کے لیے ہی نہیں بلکہ موسمی بیماریوں میں گھرے افراد کے لیے بھی موزوں ہے، ادرک کے مجموعی صحت پر بے شمار حیرت انگیز فوائد جان کر یقیناً ہر کوئی اسے پینا اپنا معمول بنا لے گا۔

ادرک ناصرف پکوانوں میں بطور مسالہ استعمال کیا جاتا ہے بلکہ اسے گارنشنگ اور سلاد کے طور پر بھی کچا کھایا جاتا ہے، ادرک وٹامن سی، میگنیشیم اور دوسرے معدنیات سے بھرپور ہونے کے باعث صحت کے لیے  بے حد مفید ہے۔برسوں سے بطور دوا استعمال کیے جانے والے ادرک سے متعلق ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ اس میں موجود جز ’جینجرول‘ کے باعث یہ قدرتی طور پر بیماریوں سے لڑنے کی خصوصیات رکھتی ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق ادرک کا باقاعدگی سے استعمال خاموش اور مضر ترین بیماری شوگر کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتا ہے، اسی طرح یہ دل کی بیماریوں، پٹھوں کے درد، پھیپھڑوں کے مسائل، خون کو صاف، سوجن میں آرام، دائمی بد ہضمی، کینسر سے بچاؤ، ذہنی دباؤ سے نجات سمیت موسمی بیماریوں سے بھی لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔بے شمار فوائد کی حامل ادرک کا اگر آپ کو ذائقہ نہیں پسند تو آپ اس کی چائے بنا کر بھی پی سکتے ہیں جس سے اس کی خصوصیات آپ کو براہِ راست حاصل ہوں گی۔

سوزش سے بچاؤ کے لیے بہترین دوا  ہیادرک میں اینٹی انفلامینٹری خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو اس کو پٹھوں اور جوڑوں کی پریشانیوں کا ایک بہترین گھریلو علاج بناتی ہیں، ادرک کی چائے پینے کے علاوہ اس کا استعمال سوزش والے جوڑوں کو آرام دینے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔۔۔متلی اور مارننگ سکنس سے بچاتی ہے۔۔۔قدرتی طور پر طبی جز رکھنے والی ادرک کی چائے حاملہ خواتین کو متلی اور مارننگ سکنس سے بچا سکتی ہے، سستی کا حاوی رہنا، پٹھوں میں درد، سوجن اور تھکاوٹ کا بہترین علاج ہے، ادرک کی چائے مضر اثر سے پاک بھی ہے۔۔۔نظامِ ہاضمہ میں بہتری۔۔۔اگر دائمی بد ہضمی کی شکایت ہو تو ادرک کی چائے کا استعمال آج ہی سے شروع کر دیں اور پیٹ سے متعلق تمام امراض کو بھلادیں، ادرک کی چائے کھانا ہضم کرنے میں مدد اور گیس ہونے سے بچاتی ہے، صبح نہار منہ یا دوپہر میں استعمال کریں۔۔۔قوت مدافعت بڑ ھاتی ہے۔۔۔غذائیت سے بھر پور جڑی بوٹی ادرک کی چائے قوت مدافعت بڑ ھاتی ہے اور تھکن اور بوجھ پن کو دور کرتی ہے، اس میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے جسم سے فاضل مادے نکل جاتے ہیں جس سے جسم کو موسمی بیماریوں اور انفیکشن سے لڑنے میں قدرتی طور پر آسانی ہوتی ہے۔

۔ذہنی دباؤ سے آرام ملتا ہے۔۔۔طبی ماہرین کے مطابق ادرک ہمارے دماغ کے افعال کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اورادرک میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ اور بائیو ایکٹیو کمپاونڈز دماغ میں دائمی سوزش پیدا کرنے والے عوامل کو کم کرنے کا باعث بنتے ہیں جس سے یاداشت بہتر ہوتی ہے اور ذہنی دباؤ اور دماغی پریشانی کا اثر کم ہوتا ہے اور اس کی ایک وجہ ادرک کی خْوشبو بھی ہے جو دماغ کو راحت دیتی ہے۔۔۔موٹاپے سے بچاتی ہے۔۔۔۔ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ادرک وزن میں کمی کرنے کے عمل کو تیز کرتی ہے اور موٹاپے کے خلاف آپ کے میٹابولزم کو بھی مضبوط کرتی ہے۔

ادرک جسم میں کولیسٹرائل کے لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے دل کی صحت اچھی اور وزن میں کمی آتی ہے۔۔ذیابطیس کو کنٹرول کرتی ہے۔۔۔ادرک ٹائپ 2 ذیابطیس میں مبتلا افراد میں بلڈ شوگر کی سطح کو متوازن کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔۔۔۔ادرک کی چائے بنانے کا طریقہ:۔۔۔پہلا طریقہ۔۔۔ایک کپ پانی لیں، اس میں 2 سے 3 باریک ٹکڑے ادرک کاٹ کر شامل کریں اور 15 سے 20 منٹ تک ابالیں، اس کے بعد اسے چھان کر اس میں لیموں یا شہد ڈال کر استعمال کریں، ذائقہ مزید بہتر کرنے کے لیے اس میں چند پتے پودینے کے بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔دوسرا طریقہ۔۔۔ایک کپ پانی لیں اس میں چینی، چائے کی پتی، 2 ٹکڑے ادرک ڈالیں اور قہوے کو 10 منٹ پکائیں، اس کے بعد اس میں دودھ شامل کریں اور مزید 5 سے 7 منٹ پکائیں اور چھان کر نوش فرمائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com