باتھ روم میں ٹوتھ برش رکھنا کتنا نقصان دہ ہے,ماہرین بتا دیا
ہر گھر میں اٹیچ باتھ عام ہوگیا ہے جہاں ٹوتھ برش بھی رکھے ہوتے ہیں باتھ روم میں ٹوتھ برش رکھنا کتنا نقصان دہ ہے یہ بتایا فیملی فزیشن عظمیٰ حمید نے۔ڈاکٹر عظمیٰ حمید نے کہا کہا کہ ہمارے گھروں میں عموماً چھوٹے باتھ روم اور اٹیچ باتھ ہوتے ہیں اور اکثر میں ٹوائلٹ سیٹ کے ساتھ ہی واش بیسن لگے ہوتے ہیں جب ہم فلیش کرتے ہیں تو اس سے فیکل فاؤنٹین نامی جراثیم پھیلتا ہے جو ساڑھے چار سے چھ فٹ تک اڑ کر برش اور دیواروں پر پھیلتا ہے۔ یہ جراثیم کے چھوٹے ذرات ہوتے ہیں جو ڈھکن لگے برش تک بھی پہنچ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت کے لیے ضروری ہے کہ برش کو باتھ روم بالخصوص جہاں ٹوائلٹ اور واش بیسن ساتھ لگے ہوں وہاں ہرگز نہ رکھیں بلکہ کمرے مٰں رکھیں کیونکہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں بظاہر ہم ٹوتھ برش کرکے دانت تو صاف کر رہے ہوتے ہیں لیکن منہ جو ہمارے جسم کا گیٹ وے ہے اس کے ذریعے کئی وائرل بیکٹریا اور فنگس اپنے جسم میں داخل کر رہے ہوتے ہیں جو کئی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔