روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق حکومت پاکستان کا آئندہ بجٹ 2025،26 میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان یوم مزدورکے موقع پرصدرِ پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان نے مزدوروں کے لیے محفوظ، صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کا عہد کر لیا جنرل عاصم منیر سے برطانوی آرمی چیف کی سال 2024 کی جی ایچ کیو میں اہم ملاقات پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل

مسلسل ڈپریشن اور بے چینی آپ کو قبل از وقت بوڑھا بنا سکتی ہے

لندن : ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مسلسل ڈپریشن اور بے چینی (اینزائٹی) سے دماغ اصل عمر سے بوڑھا ہوجاتا ہے۔ماہرین نے جو سب سے بڑا فرق دریافت کیا ہے وہ اصل عمر اور دماغی عمر کے درمیان دو سال کا فرق ہے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ذہنی تناؤ، ڈپریشن اور اینزائٹی یا بے چینی سے دماغ تیزی سے بوڑھا ہوسکتا ہے۔ لیکن اس کیفیت کو مناسب غذا، ورزش اور پرامید رہتے ہوئے اس کیفیت کو دور کیا جاسکتا ہے

۔کنگز کالج لندن کے سائنسدانوں نے برطانوی ڈیٹا بیس، یوکے بایو بینک سے کل 110,000 افراد کا جائزہ لیا ہے۔ ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جولیان میوز کے مطابق اس میں انہوں نے بائی پولر ڈس آرڈر، ڈپریشن اور اینزائٹی کے شکار افراد کی کیفیت اور دماغ کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے لوگوں میں دماغی بڑھاپے کو ظاہر کرنے والے بایومارکر اور دیگر عوامل کا باریکی سے مشاہدہ کیا ہے۔ اس کے بعد معلوم ہوا کہ بائی پولر ڈس آرڈر کے مسلسل مریضوں کا دماغ تیزی سے بوڑھا ہوتا ہے۔ یوں ڈپریشن اور بائی پولر کیفیت بطورِ خاص دماغ کی اعصابی صحت کو شدید متاثر کرتی ہے۔

یوں بائی پولر کیفیت دماغ کو دو سال، ڈپریشن ایک برس اور اینزائٹی 8 ماہ تک بوڑھا کرسکتی ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ ایسے افراد ورزش کو عادت بنائیں،دوستوں اور عزیزوں میں وقت گزاریں اور تنہائی کو حاوی نہ ہونے دیں۔ اس طرح ان کا دماغ تادیرجوان رہ سکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com