روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

ثقافت سے لگاؤ کے جذبہ سے ہی ثقافت پھلے پھولے گی

بہاولنگر ( ملک صفدر ضیاء سے ) پنجاب کلچرل ڈے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریبات کا آغاز تحصیل کونسل ہال بہاولنگر سے رفیق شاہ چوک تک منعقدہ کلچرل ڈے ریلی سے کیا گیا جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے کی. اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر ارشد ورک٫ تحصیل افسر ٫ خالد علوی، سرکاری محکموں کے ضلعی افسران و اہلکاران، طلباء، اساتذہ، صحذفی و سول سوسائٹی کے نمائندگان، ثقافتی و سماجی تنظیموں کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ کلچرل ڈے ریلی کے آغاز سے پہلے نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پرخوبصورت علاقائی رقص پیش کیا اور شرکاء سے خوب داد وصول کی ۔ بعد ازاں تحصیل کونسل ہال میں پنجاب کلچرل سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے نے سیمینار کی صدارت کی ۔ سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے پنجاب کی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا. اور حکومت پنجاب کے ثقافت کو فروغ دینے کے اقدامات کو سراہا بعد ازاں ایڈ نیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پنجاب گروپ آف کالجز میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے ثقافتی اقدار و روایات کو اجاگر کرنے کے لئے پنجاب کلچرل ڈے منانے کا قابلِ تحسین اقدام کیا ہے جس سے نوجواں نسل میں ثقافتی ورثہ سے لگاؤ پیدا ہوگا اور وہ کلچر کی مزید ترویج و ترقی کے لئے کام کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ثقافت سے لگاؤ کے جذبہ سے ہی ثقافت پھلے پھولے گی ۔ انہوں نے پنجاب کلچرل ڈے پر شاندار تقریبات کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبد الجبار گجر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے مختلف منعقد کئے گئے ثقافتی سٹالز کا معائنہ کیا اور سٹالز پر موجود بچوں سے ملاقات کی اور انکی شاندار کاوشوں کو سراہا. اس موقع پر مختلف مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچیوں کو شیلڈ دیں. اسی طرح کمپری ہینسو اسکول میں پنجاب کلچر ڈے کے حوالہ سے سیمینار منعقد ہوا جسمیں اسسٹنٹ کمشنر ارشد ورک نے پنجابی زبان میں خطاب کیا جس کو شرکائے سیمینار نے بہت پسند کیا ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنی زبان اور اپنی ثقافت ہماری پہچان ہے اور اپنی ثقافتی روایات و اقدار کو اپنا کر ہم ثقافت کے رنگوں میں نکھار پیدا کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ثقافتی اقدار سے لگاؤ ثقافت کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے ۔ بعد ازاں سی ای او ہیلتھ آفس کے ہال میں پنجاب کلچرل ڈے کے حوالہ سے تقریب منعقد ہوئی. جسمیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر یاسین، دی ایچ اوز، پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی. اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے. مقررین نے پنجاب کلچرل ڈے کی اہمیت کو اجاگر کیا.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com