روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

بھاولنگر کے مسائل کے حل کیلئےایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل عبدالجبارگجر کی صدارت اہم اجلاس

بہاول نگر(ملک صفدر ضیا سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل بہاول نگر عبدالجبارگجر نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت کے مطابق پبلک ویلفیئر کے تمام امور شاندار انداز میں انجام دیئے جائیں تاکہ علاقہ کے لوگوں کو ریلیف حاصل ہو۔ وہ آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، سی ای او ایجوکیشن، چیف آفیسر ضلع کونسل، چیف آفیسرز میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ ضلع بھر میں موجود مین ہولز کے ڈھکنوں کی تنصیب، خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور سیوریج لائن کی مرمت و دیکھ بھال کے کام فوری طور پر مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں آمد و چھٹی کے اوقات میں طلبا و طالبات کو سڑک عبور کرانے کے لئے متعلقہ سکولوں میں سٹاف نگرانی کے لئے مامور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بس اسٹینڈز پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ وائٹ واش کے کام اور مسافروں کے لئے بیٹھنے کا مناسب انتظام بھی کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری عمارتوں پر وائٹ واش اور پینٹ کے کام جلد مکمل کئے جائیں۔ نیز علاقہ میں موجود پلے گراؤنڈز اور گرین بیلٹس کی دیکھ بھال کے کام میں مذید بہتری لائی جائے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ ضلع بھر میں موجود پرانے پلوں کی مرمت اوردیکھ بھال سمیت کوڑاکرکٹ بھی مناسب طریقہ سے تلف کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں بل بورڈز کی تنصیب درست طریقہ سے کی جائے اور حکومت کی ہدایت کے مطابق وال چاکنگ کے خاتمہ سمیت واٹر ٹینکس کی صفائی اور کلورینیشن کے کام بھی بروقت کئے جائیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں نکاس آب کے کام بہتر طریقے سے بروئے کار لائے جائیں اور پانی ایک جگہ نہ ٹھہرنے دیا جائے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ضلع بھر میں موجود ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی کے شاندار انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بہاول نگر نے ہدایت کی کہ اوورلوڈنگ اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ٹریفک آمد و رفت میں رکاوٹ بننے والے یوٹیلیٹی پولز کو بھی مناسب جگہوں پر نصب کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے صفائی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جائے اور پبلک ویلفیئر کے امور انجام دینے کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران اپنا کردار ادا کریں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com