روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

امریکا میں حملہ آور شارک کو ٹک ٹاکر نے گھونسے مار مار کر بھگا دیا

فلوریڈا: امریکا میں ایک ٹک ٹاکر خاتون نے ویڈیو شیئرنگ سائٹ پر اپنے فینز کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا کہ کیسے انہوں نے حملہ آور شارک کو گھونسے مار مار کر بھگا دیا۔

42 سالہ ہیتھر ویسٹ نے اپنی شیئر کردہ متعدد ویڈیوز میں اس واقعے کی تفصیلات بتائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکا کے ڈرائی ٹورٹگاس نینشل پارک میں اپنے دوستوں کے ساتھ تفریح منانے آئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دن ہم سب سمندر میں نہانے گئے اور میں سب سے آخر میں پانی میں داخل ہوئی۔ پانی میں جانے کے کچھ دیر بعد ہی مجھے پیروں پر کچھ سرسراہٹ محسوس ہوئی۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ پہلے پہل تو انہیں لگا کہ اُن کے کسی دوست نے اُن کے ساتھ مذاق کیا ہے لیکن دوبارہ محسوس ہونے پر جب انہوں نے پانی میں دیکھا تو لیمن شارک موجود تھی، دریں اثنا شارک نے ان کے فلپرز پر اس شدت سے کاٹا کہ اُس کے دانت ربڑ کو کاٹتے ہوئے ان کی جلد میں زخم کرگئے۔

ہیتھر ویسٹ بتاتی ہیں کہ انہوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، انہوں نے شارک کے منہ پر گھونسوں کی بارش کردی اور بالآخر شارک نے انہیں چھوڑنے میں ہی عافیت سمجھی۔ وہ بتاتی ہیں کہ اس پوری کشمکش میں 30 سیکنڈ کا وقت لگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com