تیسری اہلیہ کے ہمراہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر عامر لیاقت کو تنقید کا سامنا
خود سے 31 سال کم عمر 18 سالہ لڑکی سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرنے والے 49 سالہ اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت کو اہلیہ کے ہمراہ بیڈ روم سے ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔
عامر لیاقت نے 10 فروری کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا تھا کہ انہوں نے 9 فروری کو پنجاب کے سرائیکی خاندان سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے تیسری شادی کرلی۔عامر لیاقت نے ایسے وقت میں تیسری شادی کی تصدیق کی تھی جب کہ کچھ ہی گھنٹے قبل ماڈل و اداکارہ طوبی انور نے ان سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔عامر لیاقت کو خود سے کئی سال کم عمر لڑکی سے شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا اور اب انہیں اہلیہ کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہونے پر شوبز شخصیات سمیت عام افراد کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔
عامر لیاقت کی اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ بیڈ روم سے ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ماضی کا مقبول گانا ’تم دینا ساتھ میرا، او میرے ہمنوا‘ سنائی دیتا ہے۔