نگران وزیراعظم کا پڑوسی ملک افغانستان کے ہم منصب کو جوابی خط

یوتھ ویژن نیوز : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے افغان ہم منصب کو جوابی خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم پڑوسی اوربھائی ہیں،
پاکستان کے افغانستان سے قریبی تعلقات ہیں، مشترکہ مقاصد کیلئے ملکر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے خط میں مزید کہا کہ علاقائی تجارت اور روابط میں اضافہ پاک افغان عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ضروری ہے، ہمیں مل کردونوں ممالک کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے کام کرنا چاہیے۔
ہہ بھی پڑھیں: باپ کی رہائی کا منتظر9 سالہ عماد فاروق چل بسا، إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
سفارتی ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے افغانستان کے عبوری وزیر اعظم کو جوابی خط لکھا۔
ذرائع نے بتایاکہ افغان کے وزیر اعظم نے انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا خط لکھاتھا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ملامحمد حسن اخوند کے تہنیتی خط پر شکریہ اداکیا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کا کڑ نے اپنے خط میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان تعلقات کی جڑیں باہمی مذہب، ثقافت، تاریخ سے جڑی ہیں، دو طرفہ سیاسی، سلامتی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پُرعزم ہوں۔
یہ بات بھی واضح رہے کہ نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 5روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مَیل چیمپینز آف چینج نے صنفی مساوات اور طاقت کے محرکات کے حوالے سے جراتمندانا فیصلہ اپنایا
زرایع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نگران وزیراعظم امریکا میں وہ سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ حکام دفترخارجہ کے مطابق 19 ستمبر کو ایس ڈی جی سمٹ اور مختلف ڈائیلاگ کا انعقاد ہوگا، وزیر اعظم کی 20 ستمبر کو کلائمٹ ایمیشن سمٹ میں بھی شرکت کا امکان ہے جبکہ 20 ستمبر کو ہی پینڈیمک پریوینشن پراجلاس میں بھی وہ شرکت کریں گے۔
حکام دفترخارجہ کے مطابق انوارالحق کاکڑ 20 ستمبرکو ایک مالی کانفرنس میں بھی جی 77 اور مالی وسائل پر بات کریں گے۔ اس دوران نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔