دلہن نے شادی پرایل ای ڈی لہنگا پہن کرحیران کر دیا،ویڈیو وائرل ہوگئی
یوتھ ویژن نیوز : دنیا بھرمیں ہر سال نت نئے ٹرینڈز متعارف ہوتے رہتے ہیں، ایسا ہی ایک انوکھا ٹرینڈ شادیوں کی تقاریب میں بھی سامنے آیا ہے۔
ہو دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنی زندگی کے اہم ترین دن پر سب سے منفرد نظرآئے۔
ایسی ہی ایک پاکستانی دُلہن نے نصف بہتر کی فرمائش پر انہی کا ڈیزائن کردہ لہنگا پہن کر فیشن کی دنیا میں ایک نیا آئیڈیا متعارف کروا دیا۔
اس لہنگے کی خاصیت اس کا "ایل ای ڈی” ہونا ہے۔
شادی کی تقریب کو نیا رنگ دینے والی ریحانہ نامی اس دلہن نے انسٹاگرام پر اپنی مہندی اور دیگر تقریبات کی تصاویر شیئرکی ہیں۔
ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ریحانہ نے پُرمزاح کیپشن میں بتایا ، ’میرا لباس میرے سوپر ڈوپر شوہر نے ڈیزائن کیا تھا، جو ہمیشہ چاہتے تھے کہ ان کی دلہن اپنے بڑے دن پر روشنیوں سے بھرپورہو.
پُراعتماد دلہن نے مزید لکھا کہ ، ’مجھے بتایا گیا کہ لوگ آپ کا مذاق اڑائیں گے، لیکن میں نے اسے فخر سے پہنا، کیونکہ میں جانتی ہوں کہ کسی بھی مرد نے اپنی دلہن کے لیے اس طرح کی کوئی کوشش نہیں کی ہے‘۔
یہ ویڈیوسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، صارفین نے اس حوالے سے ملا جُلا ردعمل دیا۔
تبصروں میں کسی نے اس بولڈ فیشن کو سراہا تو کسی نے میمز اورمزاحیہ تبصرے شیئرکیے