بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن،ملتان میں47، ڈی جی خان47، وہاڑی22، بہاولپور26،ساہیوال22،رحیم یارخان میں30،مظفرگڑھ 43،بہاولنگر17 اورخانیوال میں14بجلی چور پکڑے گئے
یوتھ ویژن نیوز : وزیر اعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ کی ہدایت پر ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے پہلے روزمیں 2اہم سیاسی شخصیات سمیت 293افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔مظفرگڑھ کے علاقے کرمدادقریشی میں سابق ایم پی اے میاں علمدارقریشی بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔سابق ایم پی اے کے زیر استعمال گھریلو میٹربوگس پایاگیا جس کی سکرین بھی واش تھی۔
یہ بھی پڑھیں: 5 ہزار والے نوٹ بند ہونے والے ہیں؟
سابق ایم پی اے کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست متعلقہ تھانہ کو ارسال کردی۔ کبیروالہ میں ایم پی اے کے امیدوار رانا محمد عرفان ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔عبدالرحمن کے نام سے نصب زرعی ٹیوب ویل کنکشن رانا محمد عرفان کے زیر استعمال تھا۔
امیدوار ایم پی اے نے ساتھیوں کے ہمراہ میپکو ٹیم کو یرغمال بنایا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔بجلی چوری پکڑنے والی ٹیم کی ٹرانسفارمر اتارنے کی کوشش پر میپکو اہلکار سعیداختر کے منہ،ناک اور آنکھوں سے خون بہہ نکلا۔پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست بھیج دی۔18مقدمات کا اندراج کرواکر4بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کرلیاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر ایک کروڑ66لاکھ 94ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا
وزیر اعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ اور وفاقی وزارت توانائی (پاورڈویژن) کی ہدایت پر جنوبی پنجا ب میں بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیاگیاہے۔13اضلاع میں 268گھریلو، 12کمرشل اور 13ٹیوب ویل صارفین کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔
ملتان میں 47، ڈی جی خان میں 47، وہاڑی میں 22، بہاولپور میں 26،ساہیوال میں 22، رحیم یار خان میں 30، مظفرگڑھ میں 43، بہاولنگر میں 17 اورخانیوال میں 14افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی بحران کے باعث ملک بھر میں دکانیں،کاروباری سرگرمیاں مغرب کےوقت بندکرنے کی تجویز
ملتان الیکٹرک پاور کپمنی میپکو ریجن میں اب تک 285بجلی چوروں کے خلاف مقدمات اندراج کی درخواستیں بھیجی گئیں ہیں اور ان میں سے 18 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج بھی کیے جا چکے ہیں ، جبکہ ضلع وہاڑی /ساہیوال سے 4بجلی چوروں کو موقع پرہی گرفتار کروا دیاگیا۔