بجلی بحران کے باعث ملک بھر میں دکانیں،کاروباری سرگرمیاں مغرب کےوقت بندکرنے کی تجویز

یوتھ ویژن نیوز : ملک بھر میں بجلی بحران کے باعث وزارت توانائی نے بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے دکانیں اور کاروباری سرگرمیاں مغرب سےرات 8 بجےتک بند کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ; آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کےتمام اہداف پورے کئے جائیں گے،انوار الحق کاکڑ
وزارت توانائی زرائع کے مطابق پیش کردہ تجویز پر یکم اکتوبر سے 15 فروری تک عمل درآمد کا امکان ہے اور تجویز پر عمل درآمد کیلئے تمام چیمبرز آف فیڈریشن اور تاجر تنظیموں سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔ جس کی کامیابی کا امکان ہے
ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ تجویز پر چاروں صوبائی حکومتوں کو عمل درآمد کروانے کیلئے درخواست کی جائے گی ۔ بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے قانون سازی کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ :”ایم پی او” کےغلط استعمال پرڈی سی اسلام آباد اورایس ایس پی آپریشن پر فرد جرم عائد
ذرائع کے مطابق اس اقدام سے روزانہ 1500 میگاواٹ سے زائد بجلی کی بچت ہوگی