روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کےتمام اہداف پورے کئے جائیں گے،انوار الحق کاکڑ

یوتھ ویژن نیوز: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے پلیٹ فارم سے آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے تمام اہداف پورے کئے جائیں گے، تمام جامعات میں آئی ٹی کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور ہنر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، حکومت مقامی سطح پر تیار ہائی ٹیک مصنوعات بالخصوص سمارٹ فونز کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے،مشعال ملک

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام شعبے کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت وزیراعظم نے کی ۔ اجلاس میں نگران وفاقی وزیرِ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام شعبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے وزارت کے اقدامات اور ملکی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے لائحہ عمل پیش کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزارت آئی ٹی وفاقی سطح پر تمام سرکاری خدمات کو ڈیجٹلائز کرکے انہیں ایک چھتری کے تلے لانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، اس اقدام سے حکومت کو ٹیکس کی وصولی کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور ٹیکس چوری کی بہتر نشاندہی ہو سکے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان کی معیشت کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا ہدف بھی حاصل کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کا انعقاد جلدازجلد کرانے کیلئے ہرممکن معاونت فراہم کریں گے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

اجلاس کو ملکی آئی ٹی صنعت کی ترقی کیلئے وزارت کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں جامعات اور آئی ٹی ماہرین کے تعاون سےاس شعبے کے زیر تعلیم طلبائ و طالبات کے لئے بین الاقوامی معیار کی آئی ٹی تربیت حاصل کرنا لازمی قرار دی جائے گی، اس اقدام سے مزید 2 لاکھ ہنر مند افراد کا آئی ٹی صنعت میں اضافہ ممکن ہو سکے گا جس سے اس شعبے کی برآمدات میں 5 ارب ڈالر تک کا اضافہ ممکن ہو گا۔ فری لانسرز کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ وزارت فری لانسرز کی تربیت، ان کو سہولیات اور بیرونِ ملک سے رقم کی وصولی کیلئے جامع اقدامات اٹھا رہی ہے، ان اقدامات میں ورکنگ سپیس کی فراہمی کیلئے نجی شعبے کو سود کے بغیر قرضے، بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ رقم وصولی کے سروس فراہم کنندگان تک فری لانسرز کی رسائی اور برق رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی شامل ہیں، ان اقدامات کے نفاذ کے بعد اس شعبے کی برآمدات میں مزیر 3 ارب ڈالر کا اضافہ ممکن ہو سکے گا۔ حکومت آئی سٹارٹ اپس کے لئے قرضوں تک آسان رسائی اور سرمایہ کاری کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے جس کی بدولت آئندہ 6 ماہ میں 1 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

اجلاس کو پاکستان میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی، 5 جی سروس اور ٹیلی کام شعبے کی اصلاحات کا لائحہ عمل بھی پیش کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے ان تمام اقدامات کی پذیرائی کی اور یقین دلایا کہ حکومت اپنی قلیل آئینی مدت میں ان تمام اقدامات پر ہر ممکن عملدرآمد یقینی بنائے گی جس سے معیشت کی بہتری کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ملک کی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے ایک جامع لائحہ عمل پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل انتقال کر گئے

آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں گے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے پلیٹ فارم سے آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے تمام اہداف پورے کئے جائیں گے، ملک بھر میں تمام سرکاری خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فری لانسرز کو درپیش تمام مسائل کا پائیدار حل فراہم کرے گی، تمام جامعات میں آئی ٹی کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور ہنر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، حکومت مقامی سطح پر تیار ہائی ٹیک مصنوعات بالخصوص سمارٹ فونز کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com