عالمی یوم خواندگی کے حوالہ سے محکمہ لٹریسی کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام
رحیم یار خان( یوتھ ویژن نیوز : )عالمی یوم خواندگی کے حوالہ سے محکمہ لٹریسی کے زیر اہتمام جناح ہال میں مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیااس موقع پر عالمی یوم خواندگی کے سلسلہ میں آگہی ریلی بھی نکالی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی تھے۔تقریب میں سی ای او ایجو کیشن اتھارٹی چوہدری اسلم اعجاز، ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی محمد علی خان سمیت محکمہ لٹریسی کے اساتذہ و طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اپیکا وا گیگا کا 5 ستمبر سےاحتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافہ کئے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ہے۔حکومت پنجاب سکول سے باہر بچوں کو تعلیمی اداروں میں لانے کے لئے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے اور اس میں نان فارمل اایجوکیشن ادارہ کا اہم کردار ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے محکمہ لٹریسی کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نہایت محدود وسائل کے باوجود یہ اساتذہ قومی جذبے کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جس پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی محمد اعجاز اسلم چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نان فارمل ایجوکیشن سے فارمل ایجوکیشن میں منتقل ہونے والے طلباء کی سہولت کے لئے محکمہ اپنا مکمل تعاون فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپورمیں خاتون نے ایک ساتھ 5 بچوں کی جنم دے دیا
لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی شعبہ تعلیم میں خدمات اور شرح خواندگی میں اضافے کے لئے کردار کو سراہا۔قبل ازیں ڈی او لٹریسی محمد علی خان نے کہا کہ ضلع میں 70ہزار بچے سکول سے باہر ہیں جنہیں سکولوں میں لانا ہمارا ہدف ہے اور حکومت پنجاب جلد ضلع میں مزید 250نان فارمل سکول کا اضافہ کر رہی ہے جس سے شرح خواندگی میں بہتری آئے گی۔
ضلع کے 1190نان فارمل سکولز میں 39ہزار طلباء زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔انہوں نے محکمہ لٹریسی کے ضلعی اسٹرکچر اور کارکردگی بارے شرکاء کو آگاہ کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے سی ای او ایجوکیشن اور ڈی او لٹریسی کے ہمراہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ میں شیلڈ ز اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔