آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

اپیکا وا گیگا کا 5 ستمبر سےاحتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

رحیم یارخان( یوتھ ویژن نیوز ) سرکاری ملازمین کے حقوق کے حصول تک جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ سرکاری ملازمین کی مراعات کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی ناکام بنائیں گے‘ پنجاب حکومت نے فوری طور پر لیوانکشمنٹ کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو پورے پنجاب میں دمام دم مست قلندرہوگا‘ 5ستمبر کو احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا‘ حکومت کے خلاف ماتم کریں گے‘ بے لگام مہنگائی نے زندگی اجیرن بنادی ہے‘ مطالبات تسلیم کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: نگران پنجاب حکومت نے31 اسسٹنٹ کمشنرزتبدیل کر دیے، نوٹیفیکیشن

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے ضلعی صدر محبوب خان نے جنرل سیکرٹری رانا شہباز صفدر‘ چیئرمین چوہدری ظفرایوب‘ وائس چیئرمین جام مجاہد احمد‘ چیئرمین پی ڈبلیو ڈی ورکر یونین ہائی ویز فہد خان عباسی ودیگر کے ہمراہ احتجاجی لائحہ عمل ترتیب دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

محبوب خان اور رانا شہباز صفدر نے کہا کہ اپیکا واگیگا کی قیادت نے حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ دیا ہے جس میں لیوانکشمنٹ کی بحالی‘ ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس‘ ہاؤس رینٹ‘ میڈیکل وکنوینس الاؤنس میں اضافہ سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر،پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمت بڑھنے کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

انہوں نے کہا کہ 5ستمبر کو پنجاب اسمبلی اور راولپنڈی میں بڑے اجتماع ہوں گے‘ ریلیاں نکالی جائیں گی اور پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین تعلیمی نظام اور اداروں کو چلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن ان کے مسائل ومشکلات کو دور کرنے کیلئے حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی جس سے سرکاری ملازمین میں بے چینی کی فضاء پیدا ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک مرحلہ وار ہڑتال واحتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com