ڈالر،پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمت بڑھنے کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

یوتھ ویژن نیوز : ڈالرکی قیمت میں اضافے کی وجہ سے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان
یہ بھی پڑھیں: نگران حکومت نے مہنگائی سے پیسی عوام پر پیٹرول بم گرادیا
شیخ امجد رشید سابق چیئرمین پاکستان (گھی )بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں گھی، تیل کی 2 مختلف قیمتیں ہیں، پام آئل کی قیمتیوں میں اضافے کے بعد کھلا گھی،تیل بیچنے والوں نے قیمتیوں میں اضاف کر دیا ہے ،لیکن برانڈڈ کمپنیاں قیمتوں میں اضافے کا اثر صارفین کو منتقل کرنے کے لیے 15 سے 20 دن کا وقت لیں گی۔
سابق چیئرمین پاکستان (گھی )بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن شیخ امجد رشید کامزید کہنا تھاکہ گھی / تیل کی قیمتوں میں 25 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں پام آئل کی فی من قیمت 13 ہزار سے 13 ہزار 600 کے مقابلے میں گزشتہ 15 روز میں تقریبا 2000 روپے بڑھ کر 15 ہزار 300 ہو گئی ہیں، جس کے وجہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اپنی تنخواہ میں اضافہ کرنے کی درخواست دے دی
پاکستان (گھی) بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیدار کے مطابق ڈالر کی قدر میں بے لگام اضافے کے نتیجے میں گھی / تیل کی قیمتوں میں کم از کم 10 فیصد اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ملک بھر میں پام آئل کی عام ماہانہ کھپت 2 لاکھ ٹن ہے لیکن تجارتی درآمد کنندگان نے ضرورت سے زیادہ تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار سے 5 لاکھ ٹن درآمد کیا ہے، جس کی بندرگاہ سے کلیئرنس کے انتظار ہے۔انہوں نے اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا کہ وہ کمرشل امپورٹرز کی جانب سے زیادہ ایل سیز کھولنے کو چیک کریں۔