نگران حکومت نے مہنگائی سے پیسی عوام پر پیٹرول بم گرادیا
یوتھ ویژن نیوز : نگران حکومت نے مہنگائی سے پیسی عوام پر پیٹرول بم گرادیا بپیٹرول 14 روپے 91 پیسے ،ڈیزل 18 روپے 44 پیسے مہنگا کر دیا
حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر اور بوجھ ڈال دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بلوں کیخلاف احتجاج پر حکومت نے کان بند کرلیے ، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی تیاری کرلی
تفصیلات کےمطابق نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وزات خرانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر کر دی ہے ۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔