لاہور پولیس AVLS گلبرگ کی کاروائی کرک (KPK) سے بین الصوبائی وہيكل چور گينگ کا اہم ركن گرفتار
انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم نوید الله بڑے پیمانہ پر پنجاب اور ديگر صوبوں سے چوری شده لوڈر گاڑیوں کی خرید و فروخت میں ملوث
لاہور (حسن نعیم سے ) پنجاب بھر سے بڑے پیمانہ پر شہریوں کی لوڈر گاڑیاں جن میں باالخصوص شہزور منی ٹرک اور دیگر شامل ہیں منظم نیٹ ورک کی مدد سے خیبر پختونخواہ کے علاقہ میں پہنچا دی جاتی ہے جہاں پر ان کی غیر قانونی خرید و فروخت اور باڈی کو کاٹ کر تبدیلیوں کا عمل کیے جانے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں شہریوں کی بیش قیمت لوڈر گاڑیاں چوری مقدمات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ائی جی انویسٹیگیشن عمران کشور کی جانب سے جلد از جلد ایسے چور عناصر اور ان کے منظم نیٹ ورک کو قابو کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جب کہ مذکورہ احکامات کی روشنی میں سربراہ AVLS رانا محمد زاہدکی تشکیل کردہ ٹیم نے گزشتہ دنوں کرک کے علاقہ سے نوید اللہ ولد رفیع اللہ نامی خطرناک اشتہاری ملزم کو حراست میں لیا گلبرگ اینٹی وہیکل سٹاف کہ اہلکاروں نے متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم نوید اللہ جو کے لاہور اور گرد و نواح کے علاقہ جات سے متعدد گاڑیاں چوری کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہے اور انتہائی شاطر اور منظم نیٹ ورک کا حامل بھی ، جاں فشانی اور مہارت سے قانون کے جال میں لیا ،ملزم کے سہولت کار ساتھیوں بارے پوچھ گچھ کے ساتھ ساتھ مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے ،پولیس ذرائع