کووڈ 19 کی نئی قسم دریافت، نئےوئیرینٹ کے کیسز میں 80 گناہ اضافہ

یوتھ ویژن نیوز: عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ پچھلے ماہ عالمی سطح پر کووڈ 19 کے نئے قسم کے وئیرینٹ سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں 80 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے مئی میں کووڈ کو عالمی سطح پر ایمرجنسی کی فہرست سے نکالا تھا لیکن اس حوالے سے خبرداربھی کیا تھا کہ یہ وائرس موجودرہے گا اور شکلیں بدل بدل کر سامنے آتا رہے گا جس کے نتیجے میں وقتاً فوقتاً انفیکشن کی تعداد اور اسپتال میں داخل مریضوں کی اموات میں اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کف سیرپ کے”زہریلے اثرات” پرعالمی ادارے کی بھارت کووارننگ
زرائع کے مطابق دنیا بھر میں 10 جولائی سے 6 اگست کے درمیان تک 15 لاکھ کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے انہیی 28 ایام کے مقابلے میں 80 فی صد زیادہ ہے۔لیکن اموات کی شرح 57 فی صد حد تک گرنے کے بعد تعداد 2500 تک آگئی ہے۔
عالمی ادراہ صحت نے خبردار کیا کہ کیسز اور اموات کی رپورٹ کی گئی تعداد اصل اعداد و شمار کی عکاسی نہیں کرتے۔ کیوں کہ کووڈ کے شروع کے ادوار کے مقابلے میں اب ٹیسٹنگ اور نگرنی کم کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ غذائیں جو گردے میں پتھری کا باعث بتی ہیں
عالمی ادارہ صحت کے مطابق نئے کیسز کی زیادہ تر تعداد مغربی پیسیفک سے سامنے آرہی ہے، وہاں انفیکشن کی شرح میں 137 گناہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔