آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

کف سیرپ کے”زہریلے اثرات” پرعالمی ادارے کی بھارت کووارننگ

یوتھ ویژن نیوز : اقوام متحدہ کے ادارے ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ زہریلے مواد کے استعمال کے نتیجے میں ”صحت کے سنگین مسائل یا موت” ہوسکتی ہے۔ بھارتی کمپنیوں کی ادویات کے خلاف عالمی ادارہ صحت کی پچھلے دس ماہ میں یہ پانچویں وارننگ ہے

 یادرہے بھارت میں تیار کردہ ‘کولڈ آؤٹ’ نامی کف سیرپ (کھانسی کی شربت)کے بارے میں عالمی الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ دوا عراق میں فروخت ہو رہی ہے اور اس میں زہریلے مادے پائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونگھنے کی حس کا یادداشت سے گہرا تعلق ہے،ماہرین

ڈبلیو ایچ او نے عالمی تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا، "یہ پروڈکٹ غیر معیاری اور غیر محفوظ ہے۔ اس کا استعمال، بالخصوص بچوں کو شدید نقصانات پہنچانے یا موت کا سبب بن سکتا ہے

رپورٹ کے مطابق ا س کف سیرپ کو فورٹس (انڈیا) لیباریٹریز فار ڈابی لائف فارما نامی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ اس میں قابل قبول حد سے زیادہ آلودگی پائی گئی ہے۔

تاہم کمپنی کے نائب صدر بالاسریندرن نے گزشتہ ماہ بلوم برگ کو بتایا تھا کہ دوا کی تیاری کے لیے ایک دوسری کمپنی کو ڈیلی کانٹریکٹ دیا گیا تھا اور جب انہوں نے کف سیرپ کا جائزہ لیا تو ان کی کمپنی کو اس نمونے میں کوئی زہریلا مواد نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں:  شوگرکےمریضوں کیلئےکھانا کھانےکےبہترین اوقات

عراقی مارکیٹ میں فروخت ہونے والی اس بھارتی کف سیرپ میں 0.25 فیصد ڈائیتھیلین گلائکول اور 2.1 فیصد ایتھلین گلائکول پایا گیا۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ان دونوں کیمیاوی مادوں کی قابل قبول حفاظتی حد 0.10 فیصد ہے۔

کف سیرپ کے "زہریلے اثرات” پیٹ میں درد، قے، اسہال، پیشاب میں رکاوٹ، سرد رد، دماغی حالت میں تبدیلی اور گردے میں شدید نقصانات کی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں، جو موت کا سبب بن سکتا ہے۔”

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں الگ الگ ٹیسٹ میں ان دواؤں کے ناکام ہونے کے بعد اب ان مصنوعات کو مارکیٹ سے ضبط کیا جا رہا ہے۔

یڈن فارماسیوٹیکلز کے تیار کردہ کف سیرپ کو گزشتہ سال گیمبیا اور ازبکستان میں کم از کم 89 بچوں کی ہلاکت کا سبب قرار دیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com