آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

لاہورسےامدادی سامان کی دوسری خصوصی کارگوفلائٹ ترکیہ روانہ

یوتھ ویژن نیوز : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں اتوار کولاہور سے امدادی سامان کی دوسری خصوصی کارگو فلائٹ ترکیہ روانہ کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتےکن کیسز کی سماعت ہوگی،کازلسٹ جاری

وزیراعظم کے معاون خصوصی خواجہ احمد حسان نے سامان کی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دوست ممالک ہیں، زلزلے کے باعث مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ترکیہ کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر واٹر اور فائر پروف سپیشلائزڈ ٹینٹ کی نئی کھیپ ترکیہ روانہ کی جارہی ہے، حکومت پاکستان ترجیحی بنیادوں پر 70ہزار ٹینٹ اور ایک لاکھ کے قریب کمبل اور ادویات ترکیہ بھیجے گی اور یہ امدادی سامان کارگو فلائٹس کے ذریعے 23مارچ تک ترکیہ روانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے قدرتی آفات کے دوران ہمیشہ پاکستان کی بڑھ چڑھ کر امداد کی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان سیلاب کی وجہ سے مشکل سے دور چار ہے مگر اس کے باوجود وزیراعظم محمد شہباز شریف وہ پہلے سربراہ مملکت ہیں جو زلزلہ کے بعد ترکیہ پہنچے اور وہاں کے حالات کا جائزہ لے کر ترکیہ کی اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن امداد کی ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ سے کس نےکیا کیا حاصل کیا سب ریکارڈ جاری کردیا گیا

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جلد ترکیہ اس ناگہانی آفت سے نکل آئے گا، پاکستان اس ضمن میں ترکیہ کی ہر ممکن امداد جاری رکھے گا جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے ریلیف کی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com