پنجاب میں متعدد پولیس افسروں کے تقرروتبادلے، نوٹی فکیشن جاری
یوتھ ویژن نیوز (واصب غوری سے ) چیف سیکرٹری کا ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ملتان صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم ،مقصود الحسن کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب ملتان تعینات کر دیا گیا ۔
آر پی او فیصل آباد سرفراز احمد فلکی کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات،عابد خان کو ریجنل پولیس آفیسر فیصل تعینات کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: میٹا اورمائیکروسافٹ کے بعد آئی بی ایم کا بھی ہزاروں ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ
آر پی اوراولپنڈی ناصر محمود ستی کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات،ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی کو آر پی او راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ۔
آر پی اوشیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات،بابر سرفراز الپا کو ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا ۔
ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا اظہر اکرم کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنیکا حکم،شارق جمال صدیقی کو ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا تعینات کر دیا گیا ۔
آر پی او بہاولپور منیر احمد ضیا کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات،رائے بابر سعید کو ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور تعینات کر دیا گیا ۔
آر پی او ساہیوال مرزا فاران بیگ کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنیکا حکم،محبوب راشد کو آر پی او ساہیوال تعینات کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ روپے سے تجاوزکرگئی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی جی خان کو ریجنل پولیس آفیسر کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔