سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ روپے سے تجاوزکرگئی
یوتھ ویژن نیوز(قاری عاشق حسین سے ) پاکستان میں سونے کی قیمت ایک ہی دن میں سات ہزار روپے کے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 7000 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 202500 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کتنا رہ گیا؟ بڑی خبرآگئی
حالیہ اضافے کے بعد رواں ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
سونے کی فی دس گرام قیمت 6000 روپے اضافے کے ساتھ 173610 روپے ریکارڈ کی گئی۔
بائیس قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت پانچ ہزار روپے سے زائد اضافے کے ساتھ 159144 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کے نرخ چھ ڈالر کم ہو کر 1930 ڈالر رہے۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافہ کے ساتھ 2200 روپے اور فی دس گرام قیمت 42.86 روپے اضافے کے ساتھ 1886.14 روپے رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اللہ کے ذمے ہے،وزیر خرانہ اسحاق ڈار