روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

پانچ ایسی چیزیں جو رشتوں میں خلیج کا باعث بنتی ہے

خوشگوار رشتے انسان کی ضرورت ہوتے ہیں مگر ان کے ساتھ کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی موڑ پر ’نا‘ لگتے بھی زیادہ دیر نہیں لگتی۔

اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں کیونکہ غلطیاں ہر کسی سے ہو سکتی ہیں جن کی وجہ سے کئی بار بات ایک اور ’نا‘ تک پہنچ جاتی ہے جیسا کہ ’ناقابل برداشت‘، لیکن ان سے بچنا بھی ناممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نزلہ زکام کا علاج گھریلو ٹوٹکے سے ممکن ؟

ایسی صورت میں بھی واپسی کا راستہ بہرحال موجود ہوتا ہے اگرچہ اس کے لیے دونوں اطراف کے لیے کچھ تقاضے ہوتے ہیں تاہم اگر اپنے طرزعمل پر نگاہ ڈال کر اصلاح کر لی جائے تو بھی 50 فیصد سے کچھ زیادہ ہی معاملہ کنٹرول میں آ جاتا ہے۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز میں پانچ ایسی چیزوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو رشتوں میں خلیج کا باعث بنتی ہے۔

ریلیشن شپ ایکسپرٹ اور سائیکوتھراپسٹ صدف صدیقی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کچھ اہم نکات کی طرف اشارہ کیا ہے۔

رنجش کو برقرار رکھنا

عام طور پر کسی سے رنج کی وجہ کوئی بات، عمل یا پھر غلط فہمی بھی ہو سکتی ہے۔

کسی سے دل میں رنج رکھنا کے حوالے سے تحقیق بتاتی ہے کہ اس سے بندہ خود بے چین رہتا ہے، پھر بات ذہنی دباؤ تک جاتی ہے اور کئی بار خوبصورت رشتے کے ٹوٹنے پر منتج ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہی کمبل کا استعمال اور ازدواجی مسائل میں کیا تعلق؟

اگر معاملہ رنج تک پہنچ گیا ہے تو بجائے اس کو دل میں رکھنے کے اس پر بات کی جانی چاہیے۔ دوسرے کو علم ہونا چاہیے کہ مسئلہ کیا ہے۔ اس کو اپنے جذبات سے آگاہ کرنا چاہیے تاہم صبر اور تعظیم کا دامن تھامے ہوئے اور اس کو بھی اپنا موقف پیش کرنے کی اجازت دینی چاہیے اور اس میں سب سے اہم نکتہ کھلے دل سے درگزر کا ہے۔

بنیادی انسانی اقدار سے ہٹنا

آپ کی بنیادی اقدار آپ کو بتاتی ہیں کہ فیصلے کیسے کرنے ہیں۔ یہ آپ کے کردار کی بنیاد بناتی ہیں اور آپ کو بہتر احساس دلاتی ہیں۔

بنیادی اقدار میں سخاوت، دیانت داری، روشن خیالی، لچک، عزت نفس اور مستقل مزاجی وغیرہ شامل ہیں۔

جب بھی آپ ان بنیادی چیزوں کو چھوڑتے ہیں یا پھر کسی بھی قسم کے دباؤ کے باعث ان کو اپنے حساب سے موڑنے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ کی زندگی میں الجھنیں بڑھنا شروع ہو جاتی ہیں، اس لیے کوشش کی جانی چاہیے کہ ان پر قائم رہا جائے۔

مشکل معاملات پر بات سے فرار

مشکل معاملات پر بات چیت نہ کرنا بھی مزید مسائل کا باعث بنتا ہے اور اس شخص کے لیے بھی تکلیف کی وجہ بنتا ہے جو ان پر بات کرنا چاہتا ہے اس لیے تکلیف دہ معاملات کا حل اس میں نہیں کہ ان سے بھاگتے رہیں اور یا پھر ان کو ٹالتے رہیں۔ معاملہ زیادہ تکلیف دہ ہو یا کم مشکل، اس کا حل صرف اس کا سامنا کرنے، اس پر بات کرنے، اپنی سنانے اور دوسرے کی سننے میں ہے۔

ضروریات کو نظرانداز کرنا

ہر شخص کی کچھ ضروریات ہوتی ہیں جو اسے محفوظ اور مطمئن ہونے کا احساس دلاتی ہیں۔ ہر کوئی اپنی ضروریات کو پورا کرنا چاہتا ہے۔ اگر آپ کی پرورش کے دوران آپ کی ضروریات کو نظرانداز کیا گیا تو بڑے ہو کر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو نظرانداز کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محبت ہے یا کچھ اور؟ شوہر نے مرنے والی بیوی کا مجسمہ بنا کر گھر میں سجالیا

اگر آپ کو اپنی ضروریات کا اظہار کرتے ہوئے ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا تھا تو ہو سکتا ہے کہ آپ نے خود کو یہ کہہ کر ان کا مقابلہ کیا ہو کہ آپ کی ضرورت اتنی اہم نہیں ہے حالانکہ وہ اہم ہوتی ہیں۔ اسی طرح آپ کے ساتھ رشتے میں شامل دوسرے شخص کی بھی ضروریات کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔

کسی بھی قسم کا برا برتاؤ

کسی پر اپنا کنٹرول رکھنے کے لیے  برا سلوک نقصان دہ رویوں کو جنم دیتا ہے۔ اس لیے اس سے بچنا چاہیے۔

برا سلوک یا غلط استعمال کئی قسم کا ہو سکتا ہے جیسے جذباتی بدسلوکی، اس میں کسی کی کمزوری سے فائدہ اٹھانا اور استحصال وغیرہ شامل ہے۔

اسی طرح جسمانی بدسلوکی بھی خطرناک ہے، جس میں کسی کو زدوکوب کرنا شامل ہے۔

بدسلوکی کی ایک قسم معاشی بھی ہے یعنی کسی کے معاشی معاملات بگاڑنا یعنی کم کمانے دینا یا وقت پر ادائیگی نہ کرنا وغیرہ آتا ہے۔

 اسی طرح ایبیوز کی ایک قسم جنسی بھی ہوتی ہے، جس میں کسی کو دوستی یا قربت پر مجبور کیا جاتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com