محبت ہے یا کچھ اور؟ شوہر نے مرنے والی بیوی کا مجسمہ بنا کر گھر میں سجالیا

یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک ) اس دنیا سے رخصت ہونے والے واپس نہیں آتے ، صرف ان کی یادیں ہی ان کے چاہنے والوں کے پاس رہ جاتی ہیں۔
انہیں یادوں کو ساتھ رکھنے کے لیے بھارت میں ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا جہاں شوہر نے کورونا کے باعث انتقال کرنے والی بیوی کو ہمیشہ اپنے پاس رکھنے کے لیے اس کا ہو بہو مجسمہ تیار کروالیا۔
یہ بھی پڑھیں: زیادہ جھوٹ کون بولتا ہےمرد یا خواتین؟ سارا پول کھل گیا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ میں 65 سالہ شخص نے 2021 میں کورونا کی وجہ سے مرنے والی بیوی کا سلیکون کا مجمسہ بنوالیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈھائی لاکھ بھارتی روپے سے تیار کردہ مجسمہ شوہر نے اپنی بیوی کے پسندیدہ کمرے میں رکھا ہے، یہی نہیں بلکہ شوہر نے مجسمے کو بیوی کی پسندیدہ ساڑھی، میک اپ اور جیولری بھی پہنائی ہے،جسے دیکھ کر یقین نہیں ہوتا کہ یہ اصلی انسان نہیں بلکہ ایک مجسمہ ہے۔
65 سالہ شخص نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ یہ میری بیوی کی ہی خواہش تھی کہ اس کے مرنے کے بعد اس کا مجسمہ بنوایا جائے، اس لیے میں نے اس کی خواہش بھی پوری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی ہے یا میشن ایک دن میں 31 انڈے دے دیئے
ان کا کہنا ہے کہ بیوی کا مجسمہ بنانے پر گھر والوں کی جانب سے کافی تنقید کی گئی جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مرنے کے بعد تصویر بنائی جاسکتی ہے تو مجسمہ کیوں نہیں؟