روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی

بابا گرونانک کے553 جنم دن کے موقع پرسکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

یوتھ ویژن نیوز( مظہر چشتی سے )سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک دیو جی کے 553جنم دن کے موقع پر انڈیا سمیت دینا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں کی گوردوارہ صاحب کرتارپور میں آمد۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نارووال محمد شاہ رخ نیازی نے ڈی پی او نارووال عمران رزاق اور سردار اندرجیت سنگھ ممبر پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے ہمراہ سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا اور گردوارہ صاحب کی تعمیر کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم بھی دیکھائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں ایئرشو میں دو فوجی طیارےآپس میں ٹکرا کر تباہ

اس موقع پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھاکہ پاکستان میں ہمیں بہت پیار ملا ہے، پاکستانی حکومت نے ہماری رہائش و خوراک کا بہترین بندو بست کیا ہے اور ہماری سکیورٹی کیلئے موثر انتظامات کئے ہیں۔

انہوں نے یہ خواہش ظاہر کی کہ دونوں ہمسایہ ممالک کو اپنے ویزوں کی شرائط میں نرمی کرنی چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان پیار و محبت میں مزید اضافہ ہو۔انہوں نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کو عوام کے آنے جانے کیلئے راستوں میں دشواری نہیں بلکہ آسانیاں پیدا کر نی چاہیے۔

اس موقع پر شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی اندیا کے پارٹی لیڈر پریت سنگھ،دلجیت سنگھ دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی،شرنجیت سنگھ جتھہ لیڈر ہریانہ کمیٹی،شمیشیر سنگھ جتھہ لیڈر کشمیر کمیٹی سمیت انڈیا کی مختلف ریاستوں اور علاقوں کی سنگتوں اور جتھوں کے عہدیداران نے بھی بہترین انتظامات پر پاکستان گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ دنیا بھر سے تشریف لائے ہوئے سکھ یاتری آج گوردوارہ صاحب میں اپنی مذہبی عبادات ادا کریں گے اور رات گوردوارہ صاحب کرتارپور میں قیام کرنے کے بعد کل واپس چلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین زخمی نہ ہوتا تومیچ کا نتیجہ تبدیل بھی ہوسکتا تھا، بابراعظم
گوردوارہ صاحب کرتارپور میں سکھ یاتریوں کے لیے لنگر سمیت رھائش کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com