امریکا میں ایئرشو میں دو فوجی طیارےآپس میں ٹکرا کر تباہ
یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک )امریکی شہر ڈیلس میں ایئرشو کے دوران دوسری عالمی جنگ کے دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرانے سے تباہ ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے دو فوجی طیارے بوئنگ بی-17 اور بیل پی-63 کنگ کوبرا اڑان بھرنے کے دوران آپس میں ٹکرائے۔
یہ بھی پڑھیں: نئےسپہ سالارکی تقرری میرٹ پر چاہتا ہوں،عمران خان
غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعے میں پائلٹس سمیت چھ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تاریخی طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کی متعدد ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طیاروں کے تصادم کا یہ واقعہ یادگاری ایئرفورس شو کے دوران پیش آیا۔
Load/Hide Comments