ڈینگی وائرس تیزی سےپھیلنےلگا

یوتھ ویژن نیوز(عمران قذافی سے ) شہر قائد میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، یومیہ سیکڑوں مریض اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں اور تباہ کن سیلابی صورتحال کے بعد ڈینگی کیسز کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک کلو وزنی اولوں کی بارش،بچی جاں بحق
محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے94 کیسز کی تصدیق کی جبکہ نجی اسپتالوں کے کیسز اس کے علاوہ ہیں جس کے اعداد وشمار موجود نہیں ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ عدم صفائی اورگندگی نےمچھروں کی افزائش میں کئی گنااضافہ کردیا ہے ، ڈینگی متاثرہ افراد میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نےسنسنی خیزمقابلےکےبعد بھارت کو5 وکٹوں سےشکست دے دی
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صاف پانی کی نکاسی نہ ہونے سے ڈینگی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 643 تک جا پہنچی ہے، جس میں 2 ہزار 280 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔