روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

پاکستان نےسنسنی خیزمقابلےکےبعد بھارت کو5 وکٹوں سےشکست دے دی

 ایشیا کپ 2022 کا سنسنی خیز معرکہ۔ پاکستان نے کانٹے دار مقابلے کے بعد بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر بدلہ چکا دیا۔ محمدر ضوان نے 51 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

182 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، کپتان بابر اعظم 2 چوکوں کی مدد سے 10 گیندوں پر 14 رنز بناکر روی بشنوئی کی گیند پر روہت شرما کو کیچ دے بیٹھے، فخر زمان 2 چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 15 رنز بناکر چاہل کی گیند پر کوہلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

محمد نواز کو اوپر بھیجنا بھارت کے لئے سرپرائز ثابت ہوا اور انہوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم وہ بھوونیشور کمار کو چھکا مارنے کی کوشش میں دیپک ہوڈا کو باؤنڈری لائن پر کیچ تھما بیٹھے۔

محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 2 چھکوں ، 6 چوکوں کی مدد سے 51 گیندوں پر 71 رنز بناکر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر سوریا کمار یادیو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس طرح پاکستان نے 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 182 رنز کا ہدف پورا حاصل کرلیا، خوشدل شاہ اور افتخار احمد ناقابل شکست رہے

بھارت  کی اوپننگ جوڑی نے ابتدا میں اچھی بیٹنگ کی اور پہلے 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 54 رنز بنائے۔

پاکستانی باؤلرز کی جوڑی محمد حسنین اور نسیم شاہ بیٹنگ پاوور پلے میں  کوئی وکٹ نہ لے سکے۔اس کے بعد حارث رؤف نے بھارتی کپتان روہت شرما کو آؤٹ کرکےاوپننگ پارٹنر شپ توڑی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ:بھارت کاپاکستان کوجیت کیلئے182رنزکا ہدف

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com