روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق حکومت پاکستان کا آئندہ بجٹ 2025،26 میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان یوم مزدورکے موقع پرصدرِ پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان نے مزدوروں کے لیے محفوظ، صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کا عہد کر لیا جنرل عاصم منیر سے برطانوی آرمی چیف کی سال 2024 کی جی ایچ کیو میں اہم ملاقات پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اننت امبانی نے دبئی کی تاریخ کا مہنگا ترین گھر خرید لیا

یوتھ ویژن نیوز( ویب ڈسک )  بھارت کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی  نے دبئی کی تاریخ کا سب سے مہنگا اور  عالیشان گھر خرید لیا۔ 

سمندر کے کنارے بنے اس عالیشان حویلی کی بناوٹ والے بنگلہ کی قیمت تقریباً 80 ملین ڈالر( 17 ارب پاکستانی روپے) ہے۔ یہ بے حد عالیشان اور لگژری بنگلہ سمندر کے شمالی حصے میں واقع ہے۔سبھی طرح کی لگژری سہولیات  سے آراستہ یہ بنگلہ کسی عالیشان 7 اسٹار ہوٹل سے کم نہیں ہے۔  اور اس کو اب تک دبئی شہر کی سب سے بڑا رہائشی معاہدہ  قرار دیا جارہا ہے۔  اس میں 10 بیڈ روم، ایک نجی اسپا اور اِن ڈور اور آوٹ ڈور پول ہے۔

 بتایا جا رہا ہے کہ برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم، ان کی بیوی وکٹوریا اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، اننت امبانی کے نئے پڑوسی ہوں گے۔

 یادرہے مکیش امبانی دنیا کے 11ویں سب سے امیر شخص ہیں، جو اب 65 سال کے ہوچکے ہیں اور دھیرے دھیرے اپنے بزنس کی باگ ڈور بچوں کو سونپ رہے ہیں۔  

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ  امبانی فیملی بھارت میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتی  حالانکہ انہیں زیڈ پلس سکیورٹی حاصل ہے ۔ اور اسی خطرے کے پیش نظر بیرون ممالک میں اپنی غیر منقولہ جائیداد میں اضافہ کر رہی ہے۔ تینوں بھائی بہن دیگر گھروں کے لئے مغربی ممالک کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

گزشتہ سال ریلائنس نے برطانیہ میں اسٹوک پارک لمیٹڈ کو خریدنے کے لئے 79$ ملین خرچ کئے، جو کہ جارجیائی دور کی حویلی ہے اور بڑے بیٹے آکاش امبانی کے لئے خریدی گئی ہے۔ آکاش امبانی کو حال ہی میں ٹیلی کام آپریٹر ریلائنس جیو انفوکام لمیٹیڈ کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔ ان کی جڑواں بہن ایشا بھی نیویارک میں ایک گھر کی تلاش کر رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ امبانی فیملی اس بنگلے کو اپنے موافق بنانے اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اس پر لاکھوں ڈالر خرچ کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com