86 سالہ خاتون نے دنیا کی معمر ترین ایئر ہوسٹس کا عالمی اعزاز پالیا
واشنگٹن: امریکا میں 86 سالہ خاتون نے دنیا کی معمر ترین ایئر ہوسٹس ہونے کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہر بوسٹن سے تعلق رکھنے والی بیٹ نش نامی ضعیفہ گزشتہ 65 سالوں سے ’امیریکن ایئرلائنز‘ میں بحیثیت ایئر ہوسٹس کام کررہی ہیں۔
مذکورہ خاتون نے 1957 میں ایئرلائن میں ملازمت اختیار کرکے اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ وہ ہر سال جہاز میں ہزاروں میل کا سفر طے کرتی ہیں۔
Load/Hide Comments