مرنے کے ایک سال بعد باپ اپنی بیٹی کی شادی میں پہنچ گیا
نئی دہلی: بھارتی دوشیزہ دلہن بنی تو اسٹیج پر ‘مرحوم والد’ کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست حیدرآباد میں دلہن سائی وشنوئی کے والد ایک برس قبل کرونا میں مبتلا ہوکر دنیا سے چل بسے تھے اور شادی کے موقع پر وشنوئی اپنے والد کو یاد کرکے بہت اداس تھی جسے بھائی ایسا انوکھا تحفہ دیا کہ دلہن سمیت تمام اہل خانہ جذباتی ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اپنے والد کے گال پر بوسہ دیتی ہے پھر مومی مجسمے کو گلے لگاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مومی مجسمہ ریاست کرناٹک میں تیار کیا گیا جس کی تیاری میں 365 دن لگے
Load/Hide Comments