روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار

5 بچوں کا باپ بے روزگاری اور مہنگائی سے تنگ آکر خود کو مجرم سمجھتے ہوئے گرفتاری دینے کیلئے تھانے پہنچ گیا

جعفر آباد( واصب غوری سے ) 5 بچوں کا غریب بے روزگار باپ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر خود کو مجرم سمجھتے ہوئے گرفتاری دینے کیلئے تھانے پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں ایک غریب شخص اپنی غربت، بے روزگاری اور ناقابل برداشت مہنگائی سے تنگ آکر گرفتاری دینے کیلئے پولیس اسٹیشن چلا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جعفر آباد کی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز تھانے میں ایک غریب شخص آیا جس کی کہانی نے سب کو آبدیدہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق تھانے آنے والا شخص 5 بچوں کا غریب اور طے روزگار باپ تھا، جو اپنے بچوں کو پیٹ نہ بھرنے پر خود کو مجرم سمجھنا لگا اور تھانے آ کر مطالبہ کیا کہ اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس کے استفسار پر اس غریب شخص نے بتایا کہ وہ 5 بچوں کا باپ ہے اور 3 دن سے بیروزگار ہے۔
اپنی غربت اور بے روزگاری اور اوپر سے ناقابل بداشت مہنگائی کی وجہ سے بچوں کی کفالت کرنے سے قاصر ہے، گھر میں بھوک سے بلکتے بچوں کو دیکھ نہیں سکتا اس لیے مجھے تھانے میں بند کر دیا جائے۔

پولیس کے مطابق ہمارے سمجھانے پر بھی وہ شخص اپنے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹا اور تھانے میں ہی دھرنا دے دیا۔ غریب شخص مسلسل مطالبہ کرتا رہا کہ اسے حوالات میں بند کیا جائے گا۔ اس صورتحال میں تھانے میں موجود ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کو بھی افسردہ کر دیا۔ تھانے کے ایس ایچ او نے غریب شخص کو رقم دے کر تلقین کی کہ وہ گھر جا کر بچوں کی بھوک مٹانے کا انتظام کرے ۔
واضح رہے کہ چند ہفتے قبل عید الفطر کے موقع پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا تھا۔ صوبہ پنجاب کے علاقہ مانا والہ میں مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر 5 بچوں کے باپ نے خودکشی کر لی تھی۔ بتایا گیا کہ محمد ارشاد نامی شخص ماناوالہ میں محلہ حسین ٹاؤن میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا ، جس کے گھر کے اخراجات بھی عزیز و اقارب ہی پورا کرتے تھے تاہم عید پر بچوں نے والد سے نئے کپڑوں کی ڈیمانڈ کی جسے وہ پورا نہ کرسکا اور گھر میں گلے میں پھندا ڈال کر موت کو گلے لگا لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com