روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

196 پادریوں کی 600 نوجوانوں سے5700بار جنسی زیادتی

جرمنی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مُوئنسٹر شہر کے کیتھولک ڈائیوسیز میں 1945 سے 2020 کے درمیان 196 پادریوں نے کم از کم 600 نوجوانوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پیر کو شائع ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرین کی اصل تعداد 10 گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔
مسیحیت میں ڈائیسیز گرجاگھروں کے ایک گروپ کو کہا جاتا ہے جس کی نگرانی ایک بشپ کرتے ہیں۔
یونیورسٹی آف مُوئنسٹر کی رپورٹ کے مطابق ڈائیوسیز کے پاس جنسی تشدد کے شکار 610 افراد کا سرکاری ریکارڈ موجود ہے۔
اس تحقیق میں شامل مؤرخ نتالی پورونک کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کے شکار افراد کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک 196 پادریوں نے جنسی زیادتی کے کم از کم 5700 انفرادی فعل کیے۔
پانچ فیصد پادری عادی مجرم پائے گئے اور انہوں نے 10 سے زیادہ افراد کے ساتھ جنسی زیادتی کی جبکہ 10 فیصد سے کم پادریوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔
جنسی زیادتی کے شکار افراد میں ہر چار میں سے تین لڑکے تھے اور زیادہ تر کی عمریں 10 سے 14 برس کے درمیان تھیں۔
جنسی زیادتی کے شکار افراد ڈپریشن میں مبتلا ہوئے اور 27 کیسز ایسے تھے جس میں انہوں نے خودکشی کی کوشش کی۔

وئنسٹر کے بشپ فیلکس جین کی جانب سے اس رپورٹ پر ابھی تفصیلی تبصرہ کرنا باقی ہے۔ فیلکس جین 2009 سے مُوئنسٹر کے نگران ہیں۔ تاہم رپورٹ مرتب کرنے والوں نے ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ جنسی زیادتی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہے۔
امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بشپ فیلکس جین نے رپورٹ ابھی نہیں دیکھی تاہم انہوں نے ایک بیان میں جنسی زیادتی کے شکار افراد سے معافی مانگی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ ان کو چرچ کی فائلوں تک بلا روک ٹوک رسائی فراہم کی گئی اور انہوں نے جنسی زیادتی کے متاثرین سے بھی بات چیت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com