مچھلی نے ماہی گیر کی زندگی بدل دی،مالک کوکروڑپتی بنادیا
جیوانی( علی رضا غوری سے ) 40 کلو سے زائد وزن کی کروکر مچھلی ایک کروڑ35لاکھ 80ہزارروپے میں نیلام کردی گئی۔
بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل جیوانی کے سمندر سے پکڑی گئی کراکر مچھلی نے ماہی کی زندگی بدل دی، کیوں کہ مچھلی کی نیلامی ایک کروڑ 35 لاکھ 80 روپے میں کی گئی ہے۔
تیکنیکی مشیر ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کے مطابق جیوانی کے قریب ماہی گیر کے جال میں 48.5 کلو وزنی کراکر پھنس گئی تھی، کراکر بلوچی زبان میں “کر” کہا جاتا ہے، کروکر مچھلی ایک کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار روپے میں نیلام کردی گئی ہے۔
تیکنیکی مشیر ڈبلیو ایف نے مچھلی کی خصوصیات کے حوالے سے بتایا کہ کروکرز کے قیمتی ہونے کی وجہ ان کا سوئم بلیڈر یعنی پوٹا ہے، چین میں اسے سکھا کر سونے کی طرح سنبھال کر رکھا جاتا ہے، اور چین میں کروکر مچھلی ہوتا شان و شوکت کی علامت سمجھا جاتا ہے، اس مچھلی کے پوٹے کو سرمایہ کاری میں استعمال کیا جاتا ہے اور ضرورت کے وقت بھاری قیمت میں فروخت کردیا جاتا ہے۔
معظم خان نے بتایا کہ اس مچھلی کو کھانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، لیکن کراکر مچھلی کے گوشت کی کچھ زیادہ قدر و قیمت نہیں ہے، پاکستان میں بڑے کروکرز کی دو اقسام جاپانی اور اسپاٹڈ پائی جاتی ہیں۔