روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق

عمران خان کا آصف علی زرداری پراپنےقتل کی سازش کا الزم

یوتھ ویژن نیوز (واصب غوری سے )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ 4لوگوں نے بند کمرے میں میرے قتل کی سازش کی۔

میرے قتل کا پلان بی  بنایا گیا جس کے تحت توہین مذہب کا الزام لگا کر حملہ کرانا  تھا ۔ اب پلان بی کی ناکامی کے بعد پلان سی  بنایا گیا ہے۔ پلان سی میں مجھے قتل کرانے کی کوشش کرنے  والے 4 افراد کیساتھ آصف زرداری  کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ نئے پلان کے تحت آصف زرداری نے سندھ سے لوٹا پیسہ دہشتگرد تنظیم کو دیا ہے۔ جنہیں میرے قتل کا ہدف دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر بڑھنے سےملکی قرضوں میں 3900ارب کا اضافہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ویڈیو لنک خطاب میں مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری  مجھے قتل کرانے کیلئے  سندھ کا لوٹا ہوا پیسہ استعمال  کررہا ہے۔پنجاب اور کے پی میں ہمارے مخالفین کو نگران کابینہ میں شامل کیا گیا ۔نگران حکومت نے آتے ہی وزیر آباد واقعے کی جے آئی ٹی بند کردی۔اس حملے کی انویسٹی گیشن کیوں بند کر رہے ہیں کیا خوف ہے؟ سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت  کا مطلب نیوٹرل امپائر ہوتا ہے۔لوگ سوال پوچھیں گے ان لوگوں کو سازش سے اوپر لانے کے کون ذمہ دار تھے؟ بجائے غلطی سدھارنے کے وہ دوسری طرف نکل گئے۔ملک میں خوف پھیلایا جا رہا ہے ، کبھی اسطرح کا خوف نہیں دیکھا۔خوف پھیلانے کیلئےاعظم سواتی پر ظلم کیا گیا، فواد چودھری کو اٹھایا گیا۔

بدترین مہنگائی اور ڈالرکی قیمتوں میں اضافے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  کا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ پتہ تھا ایک بار معیشت غیر مستحکم ہو گئی تو کوئی سنبھال نہیں سکے گا۔معاشی عالمی ماہرین پاکستانی معیشت کی خطرناک تصویر بتا رہے ہیں۔روپے کی قدر کم ہونے سے تنخواہ دار طبقے کی دولت میں کمی ہوئی ۔ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.6ارب ڈالر رہ چکے ہیں۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 50،50 روپے اضافہ ہو گا۔

 چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں مہنگائی 12فیصد تھی۔روپیہ گرنے سے مہنگائی اب 35فیصد تک جائے گی۔  پاکستان میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور بھارت میں کمی ہوئی۔آج آٹے کی قیمت150 روپے تک چلی گئی ہے۔18000 روپے ایک خاندان صرف روٹی لینے پر خرچ کرے گا۔پیاز 230 روپے کلو اور مرغی گوشت کی قیمت دگنا ہو گئی۔آج بجلی کی قیمت 36 روپے ہے۔روپیہ گرنے سے بجلی کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہو گا ۔

عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ گندم اگانے  کیلئے 60 ارب صرف یوریا پر خرچ ہورہے ہیں۔ پاکستان میں آج بیروزگاری بڑھ رہی ہے۔ پاکستان کی درآمدات گر رہی ہیں۔تحریک انصاف کے دور میں 55لاکھ نوکریاں دی گئیں۔اسحاق ڈار نے بڑھکیں ماریں لیکن ڈالر9ماہ میں 84 روپے    مہنگا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے جنرل الیکشن سے متعلق ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار کر لیا 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جس لیڈر شپ کے پیسے باہر ہوں عوام اسے ووٹ نہ دیں۔ن لیگ اور پیپلز  پارٹی کے پیسے باہر پڑے ہیں۔

  عمران خان کا کہنا تھا کہ جب بھی کسی سے مدد مانگیں تو  وہ اب قیمت مانگیں گے۔سری لنکا کو 50فیصد فوج کم کرنے کا کہا گیا ہے۔خدانخواستہ  آئی ایم ایف اس حد تک نہ جائے۔آئی ایم ایف اب اور ٹیکس لگائے گا۔ پاکستان کی آمدنی کچھ نہیں۔سننے میں آ رہا ہےگزشتہ جولائی سے گیس 74فیصدمہنگی ہو گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com