الیکشن کمیشن نے جنرل الیکشن سے متعلق ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار کر لیا
یوتھ ویژن نیوز ( ثاقب غوری سے ) جنرل الیکشن سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔اس سلسلے میں 21 بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو 2 فروری کو بلا لیا ہے ۔ سیاسی جماعتوں سے ضابطہ اخلاق پر مشاورت اور تجاویز مانگی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پانچ ایسی چیزیں جو رشتوں میں خلیج کا باعث بنتی ہے
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس 2فروری دن 2بجے ہوگا۔ جس کیلئے 21 جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کئے جاچکے ہیں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں نو سے تیرہ اپریل اور خیبرپختونخوا میں پندرہ سے سترہ اپریل کے درمیان انتخابات کرانے کی تجویز دے دی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنروں کو تاریخ کا اعلان کرنے کیلئے خط لکھ دیا گیا ہے۔
جس میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل کی گئی، اسمبلی تحلیل کی صورت میں 90روزمیں انتخابات کےپابند ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 105 کے تحت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا گورنر کاآئینی اختیار ہے لیکن انتخابات کی تاریخ کےلئے الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔
خط میں کہا گیا کہ پنجاب میں انتخابات 13 اپریل سے پہلےکرانا لازمی ہیں، پنجاب میں انتخابات کیلئے 9 سے 13 اپریل کی تاریخ موضع ہے، گورنر پنجاب 9 سے 13 اپریل کے درمیان الیکشن کی تاریخ کا انتخاب کریں کریں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں مزید اپ ڈیٹس متعارف
الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل کی گئی، کے پی میں انتخابات کیلئے 15سے 17 اپریل تک کی تاریخ تجویزکی جاتی ہے، آئین کے تحت انتخابات کیلئے گورنر خیبر پختونخوا پندرہ سے سترہ اپریل کے درمیان الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔