روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام

شاہ رخ خان اداکاری چھوڑنے کے بعد کیا کریں گے؟

  بالی ووڈ کے  کنگ شاہ رخ خان نے اداکاری چھوڑنے کے بعد کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان، جو آجکل 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم  پٹھان  کی تشہیر میں مصروف ہیں، نےگزشتہ دنوں بھارتی کرکٹر رابن اتھاپا سے بات چیت کرتے ہوئے اداکاری سے 4 سال کی بریک اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بتا دیا۔

شاہ رخ خان نے کہاکہ وہ فلم زیرو کے بعد اداکاری سے ایک سال کا بریک لینا چاہتے تھے لیکن پھر کورونا کی وجہ سے یہ وقفہ طویل ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ اداکاری سے بریک لینے کے دوران مجھے کوکنگ اور صفائی ستھرائی سیکھنے اور خود کو کو فٹ رکھنے کے لیے وقت مل گیا، میں نے اس دوران اپنے بچوں کے ساتھ کافی وقت گزارا۔

\شاہ رخ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ کورونا کے باعث گھر میں رہنے کی وجہ سے انہوں نے گھر میں ہی جم شروع کردیا، کچن میں کام کیا، کپڑے دھوئے بلکہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے گھر کاسارا کام کیا۔

کنگ خان نے مزید بتایا کہ اگر انہوں نے کبھی اداکاری چھوڑی تو کاروبار کریں گے، انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ  وہ پٹھان کے نام سے کیٹرنگ ، بازی گر کے نام سے بیکری اور دل والے کے نام سے مٹھائی کی دکان بھی کھول سکتا ہوں ۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان 4 سال کے بعد فلم پٹھان کے ساتھ بڑی سکرین پر واپسی کر رہے ہیں، 2018 میں ان کی آخری فلم زیرو ریلیز کی گئی تھی، اس دوران وہ کئی فلموں میں مختصر کردار کرتے بھی نظر آئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com