شاہ رخ خان اداکاری چھوڑنے کے بعد کیا کریں گے؟

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اداکاری چھوڑنے کے بعد کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان، جو آجکل 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم پٹھان کی تشہیر میں مصروف ہیں، نےگزشتہ دنوں بھارتی کرکٹر رابن اتھاپا سے بات چیت کرتے ہوئے اداکاری سے 4 سال کی بریک اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بتا دیا۔
شاہ رخ خان نے کہاکہ وہ فلم زیرو کے بعد اداکاری سے ایک سال کا بریک لینا چاہتے تھے لیکن پھر کورونا کی وجہ سے یہ وقفہ طویل ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ اداکاری سے بریک لینے کے دوران مجھے کوکنگ اور صفائی ستھرائی سیکھنے اور خود کو کو فٹ رکھنے کے لیے وقت مل گیا، میں نے اس دوران اپنے بچوں کے ساتھ کافی وقت گزارا۔
\شاہ رخ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ کورونا کے باعث گھر میں رہنے کی وجہ سے انہوں نے گھر میں ہی جم شروع کردیا، کچن میں کام کیا، کپڑے دھوئے بلکہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے گھر کاسارا کام کیا۔
کنگ خان نے مزید بتایا کہ اگر انہوں نے کبھی اداکاری چھوڑی تو کاروبار کریں گے، انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ پٹھان کے نام سے کیٹرنگ ، بازی گر کے نام سے بیکری اور دل والے کے نام سے مٹھائی کی دکان بھی کھول سکتا ہوں ۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان 4 سال کے بعد فلم پٹھان کے ساتھ بڑی سکرین پر واپسی کر رہے ہیں، 2018 میں ان کی آخری فلم زیرو ریلیز کی گئی تھی، اس دوران وہ کئی فلموں میں مختصر کردار کرتے بھی نظر آئے۔