اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکےتین طلبا نےIEEEP کےتحت آل پاکستان مقابلوں میں سلور میڈل اپنےنام کرلیا
بہاول پور( علی رضا غوری سے )اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے تین طلبا محمود الحسن، مبشر رشید اور فہد خالق نے IEEEPکے تحت آل پاکستان مقابلوں میں سلور میڈل حاصل کیا ہے۔ انہیں یہ میڈل کیمپس ای بائیسائیکل رینٹل سسٹم بنانے پر دیا گیا۔ سلور میڈل ایوارڈ کا اعلان IEEEPکراچی سنٹر کے تحت منعقد ہونے والے 37ویں سٹوڈنٹس سیمینار میں دیا گیا۔ اس کامیابی پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب،ڈین فیکلٹی آف انجینئر نگ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد امجداورڈائریکٹرآئی ٹی وسٹوڈنٹس افئیرزرضوان مجید نے سلور میڈل حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی ہے۔
Load/Hide Comments