روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ‏عمران خان کا جیل سے لکھا گیا آرٹیکل برطانوی اخبار میں شائع ہوگیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

مشینی کوکھ میں بچے کی دیکھ بھال کیلیے ’کمپیوٹرائزڈ آیا‘ ایجاد کرلی گئی

شنگھائی: چینی سائنسدانوں نے مشینی کوکھ (مصنوعی رحمِ مادر) میں پروان چڑھنے والے بچوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کےلیے مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہوئے ایک خودکار نظام تیار ایجاد کرلیا ہے جسے ’کمپیوٹرائزڈ آیا‘ بھی کہا جارہا ہے۔

چین سے شائع ہونے والے ’’جرنل آف بایومیڈیکل انجینئرنگ‘‘ کے ایکحالیہ شمارے  میں اس ایجاد کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ فی الحال یہ نظام تجرباتی مراحل میں ہے اور اسے مختلف جانوروں کی نسل خیزی میں استعمال کیا جارہا ہے۔

عالمی پابندیوں کی وجہ سے فی الحال ایسا کوئی بھی تجربہ انسانی نسل پر نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ مصنوعی رحمِ مادر (artificial womb) ایسا آلہ ہوتا ہے جس میں بالکل قدرتی کوکھ جیسا ماحول پیدا کیا جاتا ہے تاکہ کسی جانور میں حمل ٹھہرنے سے لے کر پیدائش تک کے تمام مراحل اسی مصنوعی انتظام کے اندر مکمل کیے جاسکیں۔

ویسے تو مصنوعی رحمِ مادر یا ’مشینی کوکھ‘ پر 1950 کے عشرے سے تحقیق ہورہی ہے لیکن زیادہ پیشرفت موجودہ صدی کے دوران ہوئی ہے جس میں کچھ اہم کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں۔

یہ نظام بہت پیچیدہ ہوتا ہے جس میں ذرا سی غلطی بھی مصنوعی ماحول کے تحت نشوونما پانے والے جانور کو ہلاک کرسکتی ہے۔

چینی شہر سوژو میں سائنسدانوں نے اس مقصد کےلیے جو نظام وضع کیا ہے وہ مصنوعی ذہانت سے استفادہ کرتے ہوئے، مشینی کوکھ میں پلنے والے جانور کی نشوونما سے متعلق تمام پہلوؤں پر مسلسل نظر رکھتا ہے اور ان میں خودکار طور پر ضروری تبدیلیاں بھی لا سکتا ہے۔

ان میں مائع کی مقدار اور درجہ حرارت سے لے کر غذائی اجزاء اور حمل (fetus) کی افزائش تک، درجنوں چھوٹی بڑی باتیں شامل ہیں۔

ریسرچ پیپر کے مطابق، فی الحال یہ ٹیکنالوجی صرف چوہوں اور چھوٹی جسامت کے دوسرے جانوروں کی مصنوعی ماحول میں تولید کےلیے ہی آزمائی گئی ہے، البتہ ان تجربات میں کامیابی یا ناکامی کا تذکرہ نہیں کیا گیا ہے۔

مختلف ماہرین نے اس نظام پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ خبر درست ہے تو اس کا صاف مطلب یہی ہوسکتا ہے کہ چین اپنی آبادی میں متوقع کمی کا ازالہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com