روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام

گوگل کا صارفین کی نگرانی محدود کرنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر اپنے اشتہارات چلانے کے لیے صارفین کی سرگرمیوں کے ٹریکنگ کے عمل کو محدود کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل نے صارفین کی پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریکنگ کے عمل کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کا کاروباری حریف ایپل پہلے ہی صارفین کی پرائیویسی کے معاملے پر فیصلہ کر چکا ہے۔

خیال رہے کہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر پرائیویسی اور اشتہارات کے اہداف کے حصول کے درمیان توازن پیدا کرنے کے لیے دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک جانب صارفین ان کمپنیوں کے خلاف شکایات کرتے ہیں تو دوسری جانب نگرانی کرنے والے ادارے قوانین کو مزید سخت کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔

اپیل امریکہ کی اسمارٹ فونز مارکیٹ میں 50 فیصد جبکہ گوگل کا اینڈرائیڈ سافٹ ویئر پوری دنیا کے لگ بھگ 85 فیصد اسمارٹ فونز میں چلتا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اینڈرائیڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کروڑوں صارفین کو کسی نہ کسی شکل میں متاثر کر سکتی ہے۔

انٹرنیٹ سرچ انجن اینڈرائیڈ سافٹ ویئر کی حامل ڈیوائسز کو ایک خاص شناخت دیتے ہیں جس کی وجہ سے اشتہارات چلانے والوں کو لوگوں کے آن لائن رجحانات کا اندازہ ہوتا ہے اور پھر وہ انہیں ان کی دلچسپی کے مطابق اشتہارات دکھاتے ہیں۔

گوگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا ہدف اشتہارات سے متعلق مسائل کو مؤثر اور صارفین کی پرائیویسی کے زیادہ سے زیادہ خیال رکھنے والے حل تلاش کرنا ہے تاکہ لوگ اپنی انفارمیشن کو محفوظ سمجھیں۔

ایپل نے گذشتہ برس اعلان کیا تھا کہ اس کے کروڑوں صارفین کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اشتہارات کی غرض سے اپنی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی کی اجازت دیتے ہیں یا نہیں۔

اپیل نے اسے پرائیویسی سے متعلق اپنی پالیسی میں تبدیلی قرار دیا تھا لیکن ناقدین کا خیال ہے کہ اس کے باوجود بھی وہ صارفین کی جاسوسی کے عمل کو پوری طرح نہیں روک سکا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com