روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار

ڈاکٹر کی ڈائری "خانپور کا وین ڈیم”۔۔۔ سفر نامہ

تحریر۔۔۔۔ ڈاکٹر اسد امتیاز ابو فاطمہ

جی بلکل ممتاز مفتی کا ناول علی پور کا ایلی تو پڑھا ہو گا آپ نے,آج امتیاز “ ُمفتے”کا خانپور کا وین ڈیم بھی پڑھ لیں،اللہ بھلا کرے کشمیر کا کہ اس نام نہاد کشمیری کو ایک عدد ایکسڑا چُھٹی مُیسر آ گئی،گو اندر کی بات بتا رہا ہوں ذکر نا کرنا کسی سے،ہم ڈاکٹر لوگوں کی کلینک سے چھٹی کرنے سے بڑی جان جاتی ہے،اوپر اوپر سے ہائے مصروفیت کا رولا ڈالے رکھیں گے کہ مر گئے لُٹ گئے کام کر کر کے,کیا کریں شعبہ ایسا ہے مریض پریشان ہوتے ہیں چھٹی کرنے سے جبکہ اصل بات یہ ہے کہ چالی پنجاہ ہزار کی دہیاڑی ماری جاتی ہے 🤫 جناب عالی ۔۔


خیر مزدور ڈاکٹر نے دل بڑا کر کے Mabali iland
خانپور ڈیم ہری پور کی ٹھانی،بہت سُن رکھا تھا اس جگہ بارے ٹِک ٹاک ویڈیوز پہ اور سچ ہی سنا تھا بہت ہی پُرسکون اور پُر فضا مقام،سب سے اچھی چیز یہ کہ پنڈی سے صرف ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پشاور جی ٹی روڈ سے پھر ٹیکسلا کی طرف اور ٹیکسلا سے تھوڑا سا آگے خانپور ڈیم کی جھیل ۔۔۔
اب سے پہلے میں منزل پہ پہنچنے کی بے تابی میں راستے کی خوبصورتی کو یکسر مِس کر دیا کرتا تھا،جب سے نوٹ کیا ہے کہ منزل کا چارم کبھی بھی اتنا نہیں نکلا جتنی بے تابی ہوا کرتی،تو اب راستے اہم ہو گئے تھے ۔۔ٹیکسلا روڈ پہ سب سے پہلی قابل زکر چیز یہ سائن بورڈ لگی “کدی ہَس وی لیا کرو سوہنیو” تو گاڑی روک کر چیچا مسکرائے 😑،میرے خیال میں ہمارے روڈ ریج کا شکار سڑے پُجے گھُٹن کے معاشرے میں ایسے سائن بورڈز جا بجا ہونے چاہیں~آپ بھی مُسکرا لیں ۔۔۔

اور دوسری قابل زکر چیز ٹیکسلا روڈ پہ ہی تھوڑا اور آگے چلے تو کیا دیکھتے ہیں کہ سڑک کنارے جا بجا قبروں کے لئے سنگ مرمر کے خوبصورت Monuments تراشے جا رہے تھے دو تین کلومیٹر تک الا طور۔۔رُک کر پوچھا تو پتا چلا کہ یہ ریڈی میڈ قبریں خاص ٹیکسلا سٹون،بوسکی وائٹ اور گرینائیٹ سے بنائی اور پورے ُملک میں بھیجی جاتیں ۔۔
پوچھا کیوں !! جواب ملا ؛ بس لوگ پسند کرتے ہیں کہ انکے پیاروں کی قبریں اچھی لگیں ۔۔۔
آنا نہ میری قبر پہ ہمراہِ رقیباں
کہ مُردے کو مُسلماں جلایا نہیں کرتے

اور اس راستے کی تیسری قابل ذکر بات،تھوڑا آگے آئے تو مُسمی ڈاکٹر اسد امتیاز حیران ہی رہ گیا مُسمیوں اور مالٹوں کے باغات ہی باغات اور سٹال ہی سٹال دیکھ کر اور وہ بھی آٹھ دس کلومیٹر تک بر لب سڑک۔
پوچھنے پہ پتا چلا کہ تقریباً اٹھارہ قِسموں کے مالٹے لگتے ہیں یہاں کے باغات میں،جس میں خاص طور پہ مشہور شَکری(انتہائی میٹھا) اور ریڈ بلڈ مالٹا تھا۔۔
کیا آپ کو پتا تھا ۔۔۔!!
خیر ڈریکولا ڈاکٹر نے ریڈ بلڈ مالٹا نوش فرمایا
کھٹا اور میٹھا بلکل جیسے من چَلے کا سودا ہو،یقین کریں ایسا جوسی مالٹا کبھی نہ کھایا،اللہ کی شان ہے کہ شَکر خورے کو شکر دے ہی دیتا ہے کہ واپسی پہ ہماری فیس بُک پھرینڈ محترمہ گُلالئی صاحبہ کی طرف سے دس درجن مالٹوں کا “نذرانہ” بصد شکر قبول فرمایا کہ آپ ہمارے علاقے میں آئے ہیں،جیتی رہو بالکی،بابا جی سمپشٹ ہوئے 🧘 (امتیاز مُفتا)
تھوڑا اور آگے چلے تو ایک دم سے پہاڑوں کے درمیاں خانپور ڈیم کی وسیع و عریض جھیل نظر کے سامنے آگئی،کیا حسین منظر تھا خاص طور پہ رنگ برنگے پیرا شوٹس فضا میں بلند دیکھ کر
parasailing & watar sports
ہوٹلز تو دو ایک اور بھی ہیں لیکن ہماری بکنگ Mabali island میں تھی ۔۔۔
What a beautiful ambiance of this place with beautiful cottages,lake side views & beautiful birds white ducks,peacocks & pheasants
Wonderful zip line ride for kids & adults~Best place & highly recommended for a day’s family trip
لیکن اگر رات سٹے کریں تو بیسٹ ہوگا کیونکہ صبح کا پُر سکوت منظر ہی تو حاصل سیر ہے،روم رینٹس سات ہزار سے پندرہ ہزار تک اور پچیس ہزار کا ہنی مون سویٹ(دعا کریں اگلی دفعہ انشااللہ )
ڈائری ختم کر کے واپسی کے لئے نکل پڑا تھا کہ راستے میں سڑک کنارے ٹیکسلا کی clay pottery پہ نظر پڑی،زبردست فن پارے تھے،باتوں باتوں میں ابراہیم بھائی(دکاندار) نے ایسی بات کر دی کہ مجھے گاڑی پھر واپس موڑ کر دو ہزار سال پیچھے جانا پڑا گندھارا تہزیب کی قدیم ترین جولیان یونیورسٹی دیکھنے (الگ سے ڈائری لکھوں گا انشااللہ)ابھی کیلئے بس اتنا ہی کہوں گا کہ آج یہ جانا،کیسے وقت کا بہاؤ شہر کے شہر صفحہ ہستی سے مٹا دیتا ہے۔۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com